اور کتنی ماؤں کو اپنے بچے قربان کرنے پڑیں گے؟ ابراہیم کی موت پر شوبز انڈسٹری بھی خاموش نہ رہ سکی، دیکھیں

Celebrities Mourn 3 Years Old Ibrahim Death In Karachi Manhole Tragedy

ننھے ابراہیم کے دل خراش واقعہ نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ انتظامی غفلت اور نااہلی کے بوجھ تلے یہ شہر مسلسل جانیں گنواتا رہے گا۔ پاکستان کا سب سے بڑا میٹروپولیٹن شہر ہونے کے باوجود کراچی میں آئے روز ایسے حادثات ہوتے ہیں جن میں کبھی تیز رفتار ڈمپر کسی معصوم جان کو روند دیتے ہیں، تو کبھی کھلے نالوں میں گر کر لوگ زندگی ہار دیتے ہیں— کیونکہ نصف سے زیادہ نکاسیٔ آب کے گٹر اب بھی ڈھکنوں سے محروم ہیں۔

گزشتہ روز نیپا چورنگی کے قریب تین سالہ معصوم ابراہیم اسی سنگین لاپرواہی کا نشانہ بن گیا۔

افسوسناک امر یہ ہے کہ تمام ریسکیو سرگرمیاں شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت کیں، کسی متعلقہ ادارے نے بروقت کردار ادا نہ کیا اور 14 گھنٹے بعد گلشنِ اقبال کے علاقے میں ایک نوجوان نے بچے کی نعش نکالی۔۔

واقعے کے بعد شوبز شخصیات شدید صدمے میں ہیں۔ کسی کی زبان پر تعزیت کے الفاظ ہیں تو کوئی حکومت کی نااہلی پر کھل کر تنقید کر رہا ہے۔

مشی خان، وسیم بادامی، عمّار خان، احسن خان، ریما خان، ماہِرا خان، سجل علی اور دیگر کئی فنکاروں نے کھلے عام حکومتی اداروں کو ان کی بے حسی اور بدعنوانی پر آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

مشی خان نے اپنی ویڈیو میں کراچی کے ذمہ داران کو دوٹوک الفاظ میں نااہل اور بددیانت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ سانحہ اس کرپٹ نظام کا نتیجہ ہے۔

وسیم بادامی نے بھی شہر کی بگڑتی صورتحال پر شدید افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ کراچی کے لوگ کب تک ایسی ناقابلِ معافی غفلت کا خمیازہ بھگتتے رہیں گے۔

یہ واقعہ صرف ایک بچے کا نہیں… ایک پورے نظام کی موت کی گواہی ہے۔ کراچی کے شہری سوال کر رہے ہیں: آخر کب تک؟

Celebrities Mourn 3 Years Old Ibrahim Death In Karachi Manhole Tragedy

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Celebrities Mourn 3 Years Old Ibrahim Death In Karachi Manhole Tragedy and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Celebrities Mourn 3 Years Old Ibrahim Death In Karachi Manhole Tragedy to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   235 Views   |   01 Dec 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 02 December 2025)

اور کتنی ماؤں کو اپنے بچے قربان کرنے پڑیں گے؟ ابراہیم کی موت پر شوبز انڈسٹری بھی خاموش نہ رہ سکی، دیکھیں

اور کتنی ماؤں کو اپنے بچے قربان کرنے پڑیں گے؟ ابراہیم کی موت پر شوبز انڈسٹری بھی خاموش نہ رہ سکی، دیکھیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اور کتنی ماؤں کو اپنے بچے قربان کرنے پڑیں گے؟ ابراہیم کی موت پر شوبز انڈسٹری بھی خاموش نہ رہ سکی، دیکھیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔

Get Alerts