پیاز، ٹماٹر مہنگے ہیں تو کھانے میں یہ ڈال لیں.. چند ایسی چیزیں جن سے مہنگی سبزیوں کے بغیر بھی کھانے کا ذائقہ برقرار رکھا جاسکتا ہے

سیلاب کی تباہ کاریوں نے جہاں بلوچستان ، سندھ اور جنوبی پنجاب کو متاثر کیا ہے ، وہیں اس کے اثرات شہروں میں مہنگائی کی صورت میں بھی نظر آنا شروع ہو گئے ہیں ۔ سیلاب میں فصلوں کی تباہی کی وجہ سے روزمرہ استعمال کی سبزیاں اور پھلوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی۔ ایسے میں جہاں بارش اور بجلی کے بلوں نئ عوام کی کمر توڑ دی ہے وہیں اب سیلاب کی وجہ سے بڑھتی ہوئی ہوشربا مہنگائی عوام کے لئے" مرے پہ سو درے" کے مصداق ہے۔ یعنی عوام تو پہلے ہی ادھ موئی ہوچکی تھی اب یہ ایک نئی مشکل جس نے مزید عوام کی چیخیں نکال دی ہیں ۔

خاتونِ خانہ کا نیا امتحان ۔۔ کھانا کیسے پکائیں؟

اس وقت جب کہ سیلاب کی تباہ کاریوں کی وجہ سے روزمرہ استعمال ہونے والی سبزیاں انتہائی مہنگے داموں بک رہی ہیں ایسے میں لوگوں کے گھر کا بجٹ اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ وہ اتنی مہنگی سبزیاں لے کر آئیں ، 150 سے 200 روپے کلو پیاز اور ٹماٹر ، لہسن ادرک 350 روپے کلو تک جا پہنچا ہے۔ پیاز ایسی چیز ہے جو ہر سالن یا ہر ڈش کی بنیاد ہے اسی سے کھناے کی ابتداء ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ ٹماٹر بھی وہ چیز ہے کہ جس کے بغیر کھانے میں ذائقہ ہی نہیں آتا۔ تو اب اس کا حل کیا ڈھونڈا جائے کہ پیاز اور ٹماٹر کے بغیرکھانا پکایا جائے۔

ٹپس:

اگر پیاز مہنگی ہو گئی ہے تو اس کا ایک حل یہ ہے کہ اگر گوشت پکارہے ہیں تو گوشت کو بھون کر پکانے کی جگہ سوندھ کر ڈالیں یعنی پتیلے میں گوشت اور سارے مصالحے ڈال کر پانی ڈال کر چڑھا دیں اور بعد میں جب گوشت گل جائے تو اس میں تیل ڈال کر بھون لیں اسکے بعد اس میں کوئی سبزی ڈال دیں۔ گوشت اچھا پک جائے گا۔ دوسرے بازار میں تلی ہوئی پیاز کے پیکٹ ملتے ہیں وہ لے کر رکھ لیں ، ایسے وقت میں وہ پیاز تھوڑی سی چورا کر کے ڈال دیں۔ یا جب پیاز سستی ہو تو کافی ساری لے لیں اور اس کو فرائی کر کے اس کے پیکٹ بنا کر فریز کر لیں، وقتِ ضرورت استعمال کریں۔ اس کے علاوہ بازار میں پیاز کا پاؤڈر بھی عام دستیاب ہے اسے گھر میں رکھیں وقتِ ضرورت ذرا سا سالن میں ڈال دیں یہ بھی پیاز کا بہترین نعم البدل ہے۔
اگر ٹماٹر قوتِ خرید سے باہر ہیں تو اس کی جگہ دہی استعمال کریں، یا پھر ٹماٹو کیچپ بھی استعمال کیا جا سکتا ہے، لیکن کیچپ ڈال کر سالن یا سبزی کو زیادہ بھونا جائے گا تاکہ اس کی مٹھاس ختم ہو جائے۔ املی کا پلپ بھی ڈالا جا سکتا ہے ۔ اس کے علاوہ اگر دودھ کی بالائی میں کڑہائی مصالحہ ملا کر ڈالا جائے تو یہ بھی ٹماٹر کا نعم البدل ثابت ہوتا ہے۔
لہسن ادرک کی جگہ ان کا پاؤڈر بازار میں دستیاب ہے وہ لے کر رکھ لیں اس سے بھی کھانےکا ذائقہ بہترین ہو جاتا ہے۔

Mehngy Pyaz Tamatar Ka Mutabadil

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Mehngy Pyaz Tamatar Ka Mutabadil and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Mehngy Pyaz Tamatar Ka Mutabadil to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   6771 Views   |   29 Aug 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

پیاز، ٹماٹر مہنگے ہیں تو کھانے میں یہ ڈال لیں.. چند ایسی چیزیں جن سے مہنگی سبزیوں کے بغیر بھی کھانے کا ذائقہ برقرار رکھا جاسکتا ہے

پیاز، ٹماٹر مہنگے ہیں تو کھانے میں یہ ڈال لیں.. چند ایسی چیزیں جن سے مہنگی سبزیوں کے بغیر بھی کھانے کا ذائقہ برقرار رکھا جاسکتا ہے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پیاز، ٹماٹر مہنگے ہیں تو کھانے میں یہ ڈال لیں.. چند ایسی چیزیں جن سے مہنگی سبزیوں کے بغیر بھی کھانے کا ذائقہ برقرار رکھا جاسکتا ہے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔