Netizen Criticized Bushra Ansari Look In Latest Video
پاکستان شوبز کی سینئر اور بے مثال فنکارہ بشریٰ انصاری ہمیشہ اپنی شخصیت، خود اعتمادی اور منفرد انداز سے لوگوں کو متاثر کرتی آئی ہیں۔
حال ہی میں انہوں نے اپنے گھر کے لاؤنج میں چہل قدمی کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ مغربی طرز کی لباس میں نہایت اسٹائلش نظر آرہی تھیں۔ پس منظر میں پرانا مشہور گیت 'آتی کیا کھنڈالا' چل رہا تھا اور وہ اس لمحے کو بڑے اعتماد سے اپنے چاہنے والوں تک پہنچا رہی تھیں۔
لیکن ہمیشہ کی طرح اس بار بھی سوشل میڈیا پر آراء دو حصوں میں بٹ گئیں۔
ایک صارف نے تعریف کرتے ہوئے لکھا، یہ وہ زندگی ہے جس کا خواب ہر عورت دیکھتی ہے۔
دوسرے نے کہا، ہمیشہ کی طرح بےحد خوبصورت لگ رہی ہیں۔
جبکہ تنقید کرنے والے بھی پیچھے نہیں رہے۔ کسی نے مشورہ دیا، مشرقی لباس میں ہی آپ زیادہ جچتی ہیں۔
ایک اور نے ٹوک دیا، اب اس عمر میں سادگی اور عبادت میں دل لگانا چاہیے۔
دوسرے نے کہا، آپ بہت بڑی اداکارہ ہیں، یہ چیپ ٹک ٹاکر والی حرکتیں آپ پر اچھی نہیں لگتیں۔
تو کسی نے بھارتی اداکارہ سے ملاتے ہوئے لکھا، یہ پاکستان کی نینا گپتا ہیں۔
بشریٰ انصاری نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ وہ ہر رائے سن لیتی ہیں، مگر کرتی وہی ہیں جو اُنہیں اچھا لگے—اور یہی بات انہیں باقی سب سے الگ اور خاص بناتی ہے۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Netizen Criticized Bushra Ansari Look In Latest Video and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Netizen Criticized Bushra Ansari Look In Latest Video to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.