نیلے ہونٹ اور ناخن، پھپھڑوں کی بیماری کی وجہ تو نہیں؟ جانیں رنگت کی تبدیلی کی وہ علامات جو تشویش کا سبب بن سکتی ہیں

ہر انسان کی جلد مختلف نوعیت کی ہوتی ہے کچھ کی بہت صحت مند اور چمکتی دمکتی جلد ہوتی ہے جس کو دیکھ کرہی پتہ چلتا ہے کہ اندرونی طور پر ان کی صحت اچھی ہے۔ جبکہ کچھ لوگوں کو دیکھ آپ کو ان کی روکھی ، خشک، کٹی پھٹی جلد سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ کئی قسم کی بیماریوں کا شکار ہیں۔ کیونکہ ناخن اور چہرے کی رنگت جسم کی اندرونی صحت کا حال بتاتے ہیں۔
اسی لئے اگر آپ کی جلد بھی متاثرہونا شروع ہورہی ہے تو اسکو نظرانداز مت کریں بلکہ اس کی طرف توجہ دیں کہ آخر اس کی وجہ کیا ہے۔
آئیے آپ کو بتاتے ہیں جلد کی وہ علامات جو آگے چل کر تشویش کا سبب بن سکتی ہیں۔

علامات:

چونکہ آپ کی جلد حساس ہوتی ہے اس لئے یہ کسی بھی اندرونی خرابی کی وجہ سے فوراً متاثر ہوتی ہے اور اس کے متاثر ہونے کا مطلب ہے کہ کچھ گڑبڑ ہے، اور اس کے لئے آپ کو ہوشیار ہو جانا چاہیے۔

ہونٹ اور ناخنوں کی پیلی یا نیلی رنگت

اکثر ہم سامنے والے کے چہرے کو دیکھ کر اسکی ندرونی صحت کا اندازہ لگا لیتے ہیں خاص کر جب آپ کو کسی کا رنگ پیلا پڑا نظر آئے تو آپ فوراً چوکنا ہو جاتے ہیں کہ یہ شخص بیمار ہے۔ ایک ماہر ڈاکٹر نے بتایا کہ، جلد کا پیلا پن خون کی کمی کی علامت، زرد رنگت جگر کی بیماری، جبکہ ہونٹوں اور ناخنوں کی نیلی رنگت دل یا پھیپھڑوں کی بیماری کی علامت ہوسکتی ہے۔ ایسے میں آپ کو فورہی طور پر ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیئے تا کہ وقت رہتے بیماری کی تشخیص اور اسکا علاج ہوسکے۔

جلد پر خارش یا دھبے نمودار ہونا:

اگر آپ کا نظامِ ہاضمہ صحیح کام نہیں کر رہا تو یہ آپ کے لئے کچھ مسائل پیدا کر سکتا ہے اورہاضمے کے کچھ مسائل جلد پر بھی ظاہر ہوتے ہیں۔ سرخ دھبوں کے جتھے پیٹ کی خرابی یا بیماری کی نشاندہی کرتے ہیں جبکہ دوسری جانب گال کی ہڈیوں پر اور ناک کے اوپر تتلی کی شکل کے دانے بھی اس بیماری کی علامت ہو سکتے ہیں۔ اور بعض اوقات کسی دوائی سے بھی ری ایکشن ہوجاتا ہے جو خارش یا دھبوں کا سبب ہو سکتا ہے۔

آنکھوں پر سوجن:

سوجی ہوئی آنکھیں یا تھکی ہوئی آنکھیں بھی الرجی کی علامت ہوسکتی ہیں۔ یہ خون کی نالیوں کو پھیلا کر خون رسنے کا سبب بن جاتی ہیں، یہ حالت آنکھوں کے نیچے سوجن یا حلقے پیدا کر سکتی ہیں۔

Nely Hont Aur Nakhun

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Nely Hont Aur Nakhun and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Nely Hont Aur Nakhun to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   2180 Views   |   05 Mar 2023
About the Author:

Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

نیلے ہونٹ اور ناخن، پھپھڑوں کی بیماری کی وجہ تو نہیں؟ جانیں رنگت کی تبدیلی کی وہ علامات جو تشویش کا سبب بن سکتی ہیں

نیلے ہونٹ اور ناخن، پھپھڑوں کی بیماری کی وجہ تو نہیں؟ جانیں رنگت کی تبدیلی کی وہ علامات جو تشویش کا سبب بن سکتی ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ نیلے ہونٹ اور ناخن، پھپھڑوں کی بیماری کی وجہ تو نہیں؟ جانیں رنگت کی تبدیلی کی وہ علامات جو تشویش کا سبب بن سکتی ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔