کیا آپ دکھانا چاہتے ہیں کہ کوئی پری آ کے بچہ رکھ گئی؟ صحیفہ جبار کی مائی ری کے بولڈ مناظر پر کڑی تنقید! بہت کچھ سنا دیا

“میں نے پورا ڈرامہ نہیں دیکھا نہ ہی دیکھنا چاہتی ہوں لیکن جو چند سینز دیکھے ہیں اسی سے اندازہ ہورہا ہے کہ یہ کس طرح کا ڈرامہ ہے۔ شروع میں لڑکا لڑکی کی نوک جھونک دکھائی جاتی ہے جو بعد میں پیار میں بدل گئی۔ یہ سب وہی چیزیں ہیں جو بالی وڈ کی فلموں میں دکھاتے تھے“

یہ کہنا ہے مشہور اداکارہ صحیفہ جبار کا جنھوں نے حال ہی میں اپنی انسٹا اسٹوری پر آج کل اے آر وائی پر آن ائیر ڈرامے “مائی ری“ پر کڑی تنقید کی ہے۔ اداکارہ نے لمبی چوڑی اسٹوری میں لکھا کہ “کم عمر لڑکا لڑکی کو ہیرو ہیروئین دکھایا جارہا ہے۔ شادی کے بعد 15 سالہ لڑکی حاملہ ہوجاتی ہے اور دکھاتے ہیں جیسے حاملہ ہونے کی خبر اس کے لئے انوکھی ہو۔ تو کیا ڈرامہ بنانے والے یہ کہنا چاہتے ہیں کہ کوئی پری آ کر بچہ رکھ کے گئی ہے؟

صحیفہ نے مزید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ڈرامے میں کزن میرج اور کم عمری میں شادی اور ماں باپ بننا دکھا کر آخر معاشرے کو کیا پیغام دیا جارہا ہے۔

واضح رہے ڈرامے کے ڈائیریکٹر مختلف مناظر پر ہونے والی تنقید کے جواب میں یہ بات واضح کرچکے ہیں کہ انھیں کہانی پر پورا اعتبار ہے اور بطور ڈائیریکٹر وہ ڈرامے کے انجام سے بھی واقف ہیں اس لئے تنقید کرنے والوں کو صبر سے کام لینا چاہیے۔

Saheefa Jabbar Ki Mai Ri Dramay Par Tanqeed

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Saheefa Jabbar Ki Mai Ri Dramay Par Tanqeed and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Saheefa Jabbar Ki Mai Ri Dramay Par Tanqeed to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   2889 Views   |   18 Sep 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 14 December 2024)

کیا آپ دکھانا چاہتے ہیں کہ کوئی پری آ کے بچہ رکھ گئی؟ صحیفہ جبار کی مائی ری کے بولڈ مناظر پر کڑی تنقید! بہت کچھ سنا دیا

کیا آپ دکھانا چاہتے ہیں کہ کوئی پری آ کے بچہ رکھ گئی؟ صحیفہ جبار کی مائی ری کے بولڈ مناظر پر کڑی تنقید! بہت کچھ سنا دیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا آپ دکھانا چاہتے ہیں کہ کوئی پری آ کے بچہ رکھ گئی؟ صحیفہ جبار کی مائی ری کے بولڈ مناظر پر کڑی تنقید! بہت کچھ سنا دیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔