پستہ کھائیں صحت بنائیں ۔۔ جانئیے پستے کا استعمال آپ کے لئے کس قدر فائدے مند ثابت ہو سکتا ہے؟

سردی کے موسم میں لوگ ڈرائی فروٹ شوق سے استعمال تو کرتے ہیں مگر ان کے صحیح استعمال اور فوائد سے ناواقف رہ جاتے ہیں، جیسے کہ اس بات کا بہت کم افراد کو علم ہے کہ مٹھی بھر پستے کھا لینا بہتر صحت اور خوبصورتی کا انوکھا راز ہے۔
جی ہاں! کیونکہ ایک سو گرام پستے کی گری میں 500 پلس حرارے ہوتے ہیں پستہ کا استعمال مختلف میٹھے پکوانوں میں صدیوں سے کیا جا رہا ہے، حلوہ، زردہ اور کھیر اور کلفی کا تو یہ لازمی جُز ہے، نمکین بھنا ہوا پستہ انتہائی لذت دار ہوتا ہے اور دیگر مغزیات کی طرح بھی استعمال کیا جا تا ہے۔ لذت پر تو بات کر لی آئیے اب اس کی افادیت بھی جان لیتے ہیں۔

پستے کے حیرت انگیز فوائد

جدید طبی تحقیق کے مطابق دن میں معمولی مقدار میں پستہ کھانے کی عادت انسان کو دل کی بیماری سے دور رکھ سکتی ہے، یہی نہیں بلکہ پستہ خون میں شامل ہو کر خون کے اندر کولیسٹرول کی مقدار کو کم کر دیتا ہے، ساتھ ہی یہ خون کو مضر اجزاء اور مادوں سے پاک بھی کرتا ہے۔

پستے کو استعمال کرنے کے لئے چند گھریلو نسخے

*پستہ کے چھلکے کا سفوف بنا کرروزانہ صبح وشام چار ماشہ پانی کے ساتھ استعمال کیا جائے تو معدہ، انتڑیوں ، دل، جگر اور دانتوں کے لیے بے حد مفید ثابت ہوتا ہے۔
* پرانے نزلہ، زکام، درد سر، کمر درد اور جسمانی کمزوری کی صورت میں مغز پستہ ایک تولہ مکھن ایک تولہ گڑ میں ملا کر کھانے سے بے حد فائدہ ہوتا ہے درد ختم ہو جاتا ہے۔
*پستوں کے باقاعدہ استعمال سے دل کی دھڑکن بہتر اور بلڈ پریشر کی سطح کم ہو جاتی ہے جس سے ذہنی تناؤ میں بھی نمایاں کمی آتی ہے۔
* وبائی امراض میں مغز پستہ ایک تولہ اور کوزہ مصری ہم وزن کا استعمال بے حد مفید ہوتا ہے۔
*بالوں کو بڑھانے اور ملائم کرنے کے لیے پستہ کا تیل استعمال کرنا پہاڑی علاقوں میں رہنے والی خواتین کے خوبصورت بالوں کا راز ہے، یہی نہیں بلکہ پستہ کا تیل ہر قسم کی خارش پر لگانا بے حد مفید ہے۔
* پستہ دل و دماغ، ذہن کی صحت کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ حافظہ بھی ہے۔
* یرقان جیسے جان لیوا مرض میں پستہ کا استعمال بے حدمفید ہے۔
* پستہ اگر چینی یا مصری کے ساتھ کھایا جائے تو جسم سے زہریلے مادوں کو دور کرتا ہے۔
* معدہ کے نظام کو درست کرتا ہے اور معدے کو طاقت دیتا ہے ساتھ ہی جگر کے لئے بھی مفید ہے۔
* پستہ کا باقاعدہ استعمال گردوں کی کمزوری کو دُور کرتا ہے۔

Pista Khane Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Pista Khane Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Pista Khane Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4553 Views   |   31 Oct 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 10 October 2024)

پستہ کھائیں صحت بنائیں ۔۔ جانئیے پستے کا استعمال آپ کے لئے کس قدر فائدے مند ثابت ہو سکتا ہے؟

پستہ کھائیں صحت بنائیں ۔۔ جانئیے پستے کا استعمال آپ کے لئے کس قدر فائدے مند ثابت ہو سکتا ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پستہ کھائیں صحت بنائیں ۔۔ جانئیے پستے کا استعمال آپ کے لئے کس قدر فائدے مند ثابت ہو سکتا ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔