پیاز ایک ایسی سبزی جس کے بنا کھانے تیار کرنا مشکل ہے اسے سالن میں اور ہر طرح کے کھانوں میں کبھی بھون کر کبھی پیس کر یا اکثر سادہ کاٹ کر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ گرمی کے موسم میں پیاز کا استعمال کس قدر اہمیت رکھتا ہے، گرمی کے موسم میں میں ایسی غذائیں ضرور شامل کرنی چاہیئے جو قدرتی طور پر آپ کو ٹھنڈا رکھ سکیں اور پیاز کا شمار ایسی ہی غذاؤں میں کیا جاتا ہے۔
پیاز کا استعمال آپ کو گرمی سے بچنے میں مدد فراہم کرتا ہے اور اس سبزی کو پکا کر اور کچا دونوں طرح استعمال کرنا مفید ہے۔
پیاز میں موجود غذائی اجزاء:
پیاز میں آئرن، اینٹی آکسیڈینٹ، ضروری وٹامنز اور فولیٹ سمیت وٹامن سی اور بی بھی شامل ہوتے ہیں، اس لئے آپ کو چاہیئے کہ گھرمیوں میں اپنے کھانوں میں پیاز کا استعمال زیادہ سے زیادہ رکھیں تاکہ آپ گرمی سے محفوظ رہ سکیں۔
پیاز کے فوائد:
• ذیابیطس کے مریضوں کو پیاز کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنا چاہیے، پیاز کا گلیسیمک انڈیکس 10 سے کم ہوتا ہے جو ذیابیطس کے مریضوں کے لیے مفید ہے، اس میں بہت کم کاربس اور کثیر مقدار میں فائبر موجود ہوتا ہے اور یہ تمام خصوصیات ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بے حد مفید ہیں۔
• پیاز میں پوٹاشیم موجود ہوتا ہے جو بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، ہائی بلڈ پریشر کے مریض پیاز کو بطورِ سلاد ہر کھانے میں استعمال کر سکتے ہیں۔
• پیاز کے استعمال سے آنت اور قلبِ صحت کو فروغ ملتی ہے جبکہ پیاز میں فائبر اور پری بائیوٹک کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے جو آنت کے لئے بھی مفید ہے۔
• ہمارا نظام ہاضمہ بہتر طریقے سے کام کرتا ہے، پیاز سے امراضِ قلب کا علاج اور کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت بھی موجود ہوتی ہے۔