کینو کا موسم سال میں صرف ایک مرتبہ آتا ہے۔ اس کو کھانے کے لیے پورا سال انتظار کرنا پڑتا ہے۔ خُدا نے اس کھٹے میٹھے پھل میں ایسے بے پناہ فائدے چھپا رکھے ہیں جن کا استعمال ہمیں صحت مند بنا سکتا ہے۔ آج آپ کو بتاتے ہیں ایک ایسی خاتون کی کہانی جن کا وزن بہت زیادہ بڑھ چکا تھا اور وہ ہمیشہ اپنے وزن کو کم کرنے کی خواہشمند تھیں لیکن وزن میں کمی کرنے میں ناکام رہیں۔ ایک وقت آیا کہ شوہر نے بھی ساتھ لے جانے سے ہچکچاہٹ محسوس کرنا شورع کردی اور ان کی زندگی میں وزن کی زیادتی سے کئی مسائل پیدا ہوگئے۔
وزن کم کرنے کے لیے انہوں نے ڈاکٹر ادویات کا بھی استعمال کیا اور حکیمی نسخے کا بھی لیکن اس سب سے ان کو کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ پھر ایک دن ان کو کسی معروف ڈاکٹر نے کینو کا استعمال کرنے کا طریقہ بتایا جس سے نہ صرف ان کا وزن کم ہوا بلکہ جلد بھی صاف شفاف اور چمکدار ہوگئی۔
کینو کا استعمال کیسے؟
کینو کے چھلکوں کو پیس کر پاؤڈر بنا کر صبح نہارمنہ اور ہر کھانے سے پہلے نیم گرم پانی کے ساتھ استعمال کریں، اس میں ڈائٹنگ کرنے کی بھی کوئی ضرورت نہیں ہے بس صحت مند کھانا اپنے جسم کے مطابق کھائیں۔
دوسرا سب سے زیادہ کارامد طریقہ یہ ہے کہ آپ کینو کو کھاتے وقت اس کے بیجوں کو نکال کر نہ پھینکیں بلکہ بیج کو بھی چبا کر کھائیں اس سے نہ صرف وزن کم ہوگا، کولیسٹرول بھی کنٹرول میں آئے گا، یورک ایسڈ بھی اور جسم میں پھرتی بھی پیدا ہوگی۔