سر کے زخم اور خارش دور کرنے کے لئے نیم کی نمولیوں کا استعمال کس طرح کیا جائے؟ جانیئے نیم کی نمولیوں کے چند حیرت انگیز فوائد اور استعمال

نیم ایک صدا بہار درخت ہے اور یہ ہر موسم کو برداشت کرنے کی قوت رکھتا ہے، نیم کا درخت کڑوا تو ضرور ہوتا ہے مگر اس کے فوائد انسانوں کے لئے بہت میٹھے ثابت ہوتے ہیں، جہاں اس کے پتے کڑوے وہیں اس کے بیج جنہیں نیم کی نمولیاں بھی کہا جاتا ہے یہ میٹھی ہوتی ہے اور اس کا بےشمار طریقوں سے استعمال کیا جاتا ہے۔
آج ہم آپ کو بتائیں گے نیم کی نمولیوں کے چند حیرت انگیز استعمال اور حیران کن فوائد جو آپ نے پہلے کبھی نہیں سُنے ہوں تو آیئے پھر شروع کرتے ہیں۔

• نیم کی نمولیاں اور ان کا استعمال

جون کی گرمی میں نیم کا بیج بخوبی پک جاتا ہے، یہ بیج جنہیں نمولیاں بھی کہا جاتا ہے پکنے کے بعد بیج بن جاتا ہے جسے زمین دبا کر دوسرا درخت اُگایا جاتا ہے، نیم کی نمولیاں بچے اور بڑے شوق سے کھاتے ہیں، ان پھلوں کے اندر تخم ہوتے ہیں، جن کو نمبولی کہتے ہیں، اس سے تیل نکالا جاتا ہے جوکہ ادویات اور صابن بنانے کے کام آتا ہے ان کا اچار بھی بنایا جاتا ہے۔

• سر کے زخم دور کرنے کے لئے نسخہ

اکثر لوگوں کے سردی گرمی ہر موسم میں سر میں دانے ہو جاتے ہیں جو بعد میں زخم کی شکل اختیار کر لیتے ہیں، ان کو دور کرنے اور زخم کو خشک کرنے کے لئے نیم کی نمولیوں کا استعمال مفید ہے۔

• طریقہ استعمال

نیم کی نمولیوں کو باریک پیس کر اس کا گاڑھا پیسٹ بنا لیں، اب اس میں پانی ملا کر اسے لوشن جیسا بنا لیں پھر رات سوتے وقت اسے سر پر لگائیں جہاں جہاں دانے اور زخم ہوں اس پیسٹ کو لگائیں اور اگلی صبح سر دھو لیں، سر کے زخم خشک ہو جائیں گے اور دانے بھی نکلنا بند ہو جائیں گے۔

• خون صاف کرنے کے لئے مفید

نیم کی پتے، لکڑی، شاخ، جڑ، پھول، بیج یعنی اس کا ہر حصہ ہی فوائد سے بھرپور ہوتا ہے، خون صاف کرنے کے لئے نیم کی پکی ہوئی دس نمولیاں روزانہ چوسی جائیں تو اس سے خون صاف ہوجاتا ہے، نیم کے پتے پھول نمولی چھال اور جڑ سب کو چھاؤں میں سکھا کر پیس لیں ایک چوتھائی چمچ روزانہ استعمال کرنے سے اس سے ہر طرح کی خون کی پریشانی اور خون کی بیماریاں دور ہوجائیں گی اور آپ لمبی عمر تک صحت مند رہیں گے۔

Neem Ki Naoliyon Ke Fayde

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Neem Ki Naoliyon Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Neem Ki Naoliyon Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   4764 Views   |   26 Oct 2021

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 29 March 2024)

سر کے زخم اور خارش دور کرنے کے لئے نیم کی نمولیوں کا استعمال کس طرح کیا جائے؟ جانیئے نیم کی نمولیوں کے چند حیرت انگیز فوائد اور استعمال

سر کے زخم اور خارش دور کرنے کے لئے نیم کی نمولیوں کا استعمال کس طرح کیا جائے؟ جانیئے نیم کی نمولیوں کے چند حیرت انگیز فوائد اور استعمال ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سر کے زخم اور خارش دور کرنے کے لئے نیم کی نمولیوں کا استعمال کس طرح کیا جائے؟ جانیئے نیم کی نمولیوں کے چند حیرت انگیز فوائد اور استعمال سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔