فالج سے بچنا ہے تو ان 2 حصوں کو ڈھانپ کر رکھیں.. سردی میں فالج سے بچنے کے لیے ڈاکٹر کے مشورے

شاید آپ نے غور کیا ہو کہ سردی کے موسم میں لوگوں اور بزرگوں میں فالج کا شکار ہونے کی شرح بہت بڑھ جاتی ہے۔ ایسا کیوں ہوتا ہے اور ڈاکٹر اس مرض سے بچنے کے کیا طریقے بتاتے ہیں؟ یہ ہم جانیں گے اس آرٹیکل میں۔

سردی میں دورانِ خون سست روی کا شکار ہوجاتا ہے اس وجہ سے فالج کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ نشہ کرنے والے اور ایسے افراد جن کو کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کا مرض ہو وہ فالج کا شکار زیادہ ہوتے ہیں اس کے علاوہ 50 برس سے زائد عمر والے بزرگ بھی فالج کے نشانے پر رہتے ہیں۔

جدید تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ نمک کا استعمال فالج کو دعوت دینے کے برابر ہے اور یہ چہرے کو مفلوج کرسکتا ہے کیوں کہ نمک کے استعمال سے بلڈ پریشر اچانک بڑھتا ہے جس کی وجہ سے جسم کے پٹھے کسی بھی جگہ سے کام کرنا بند کرسکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق سردیوں میں سر اور کان ایسے حصے ہیں جنھیں ڈھانپ کر رکھنا ضروری ہے تاکہ کان سے ہوا اندر نہ جائے۔ اس طرح چہرے کے فالج کا 80 فیصد خطرہ کم کیا جاسکتا ہے۔ ٹھنڈی ہوا اعصاب کو بہت متاثر کرتی ہے اس کے علاوہ بھی مکمل جسم کو ڈھانپ کر رکھیں، گرم غذائیں کھائیں، گرم پانی پئیں، دن کا کچھ وقت دھوپ میں گزاریں اور نیم گرم تیل سے جس کی مالش کریں۔

ڈاکٹر عمر مقصود کنسلٹنٹ فزیوتھیراپسٹ ہیں۔ مرہم ٹی وی کے وی لاگ میں انھوں نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اکثر فالج کے مریضوں کو اس انداز میں بٹھایا جاتا ہے کہ دھیرے دھیرے ان کا تمام جسم ناکارہ ہونے لگتا ہے جب کہ ان کو صحیح طرح بٹھانا بہت ضروری ہے۔ ڈاکٹر عمر نے وی لاگ میں 3 ایسی ورزشیں بھی بتائیں جن کے ذریعے مریض سے فالج کا اثر کم کیا جاسکتا ہے۔ ان ورزشوں کو کسی فزیو تھیراپسٹ کی مدد سے مریض کو مشق کروائیں تو امید کی جاسکتی ہے متاثرہ شخص جلد عام زندگی کی جانب لوٹ سکے گا۔

Faalij Say Bachao Kay Lye Dr Kay Mashwaray

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Faalij Say Bachao Kay Lye Dr Kay Mashwaray and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Faalij Say Bachao Kay Lye Dr Kay Mashwaray to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   1705 Views   |   21 Dec 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

فالج سے بچنا ہے تو ان 2 حصوں کو ڈھانپ کر رکھیں.. سردی میں فالج سے بچنے کے لیے ڈاکٹر کے مشورے

فالج سے بچنا ہے تو ان 2 حصوں کو ڈھانپ کر رکھیں.. سردی میں فالج سے بچنے کے لیے ڈاکٹر کے مشورے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ فالج سے بچنا ہے تو ان 2 حصوں کو ڈھانپ کر رکھیں.. سردی میں فالج سے بچنے کے لیے ڈاکٹر کے مشورے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔