نیم کے تیل کے حیرت انگیز فوائد جانیں اور کریں آپ بھی اس جادوئی تیل کا استعمال جو کر دے آپ کی ہر مشکل آسان

نیم ایک ایسا درخت ہے جو ہر موسم میں لگایا جا سکتا ہے اور اس کی کم از کم عمر دو سو سے پانچ سو سال تک ہوتی ہے، یہ درخت بہت گھنا اور سائے دار ہوتا ہے اور اس کی ٹھنڈی چھاؤں میں انسان سالوں سے سکون کی سانس لیتا آرہا ہے۔
نیم کے پتے ہوں یا اس کی لکڑی سے نکلنے والا رس اس میں موجود ہر چیز ہی قدرت نے انسانوں کے لئے تحفے کے طور پر عطا کی ہے، لیکن کیا آپ نے کبھی نیم کے تیل کا استعمال کیا ہے؟
چلیں آج ہم آپ کو بتاتے ہیں نیم کے تیل کا استعمال اور اس کے ایسے حیرت انگیز فوائد جو جان کر آپ بھی اس کا استعمال کرنا شروع کر دیں گے، اس تحریر کو آخر تک پڑھیں تاکہ آپ بھی مکمل معلومات حاصل کر سکیں۔

نیم کے پتوں سے تیار کردہ تیل کے حیرت انگیز فوائد

• بالوں کے لئے نیم کا تیل

نیم کے تیل سے اگر بالوں کا مساج کیا جائے تو اس سے خشکی، لیکھوں اور جوؤں سے نجات ملتی ہے، اگر بال بہت زیادہ جھڑ رہے ہوں تو شیمپو کرنے کے بعد آخر میں نیم کے اُبلے ہوئے ٹھنڈے پانی سے بال دھو لیں، نیم کا پانی بھی بالوں کی جڑیں مضبوط بناتا ہے۔

اگر اپ اپنے بالوں کو لمبا اور گھنا کرنا چاہتے ہیں تو نیم کے تیل میں تھوڑا سا زیتون کا تیل ملا کر اس سے بالوں کا مساج کریں بال بہت تیزی سے لمبے اور گھنے ہوں گے، اس سے بالوں کی خشکی دور ہوں رونق بحال ہو گی اور بالوں کا روکھا پن ختم ہو جائے گا۔

• نیم کے تیل کا چہرے پر استعمال

نیم کے تیل سے اگر چہرے کا مساج کیا جائے تو چہرہ تروتازہ اور نکھرا نکھرا ہو جائے گا، نیم کا تیل جراثیم کش تیل ہے اس کے استعمال سے چہرے پر دانے نہیں ہوں گے اور اگر اسے دانوں پر لگایا جائے تو یہ بیکٹیریا ختم کرے گا نیم کا تیل با آسانی بازار میں دستیاب ہوتا ہے اور اس سے اگر ناخنوں کا مساج کیا جائے تو ناخنوں میں لگی فنگس اور انفیکشن بھی دور ہو جاتا ہے۔

• اینٹی سیپٹک خصوصیات

نیم کے تیل میں ایسی قدرتی حیرت انگیز اینٹی سیپٹک خصوصیات موجود ہوتی ہیں کہ اسے زخم پر استعمال کرنے سے زخم تیزی سے بھرتا ہے اور خراب ہونے سے بچایا جا سکتا ہے۔

• پاؤں سے آنے والی بُو کا خاتمہ

نیم کے تیل سے رات سونے سے قبل مساج کرنے سے حیرت انگیز طور پر پاؤں سے آنے والی بُو کا خاتمہ ہو جاتا ہے۔

Neem Ke Tail Ke Fayde In Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Neem Ke Tail Ke Fayde In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Neem Ke Tail Ke Fayde In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   10953 Views   |   13 Jul 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

نیم کے تیل کے حیرت انگیز فوائد جانیں اور کریں آپ بھی اس جادوئی تیل کا استعمال جو کر دے آپ کی ہر مشکل آسان

نیم کے تیل کے حیرت انگیز فوائد جانیں اور کریں آپ بھی اس جادوئی تیل کا استعمال جو کر دے آپ کی ہر مشکل آسان ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ نیم کے تیل کے حیرت انگیز فوائد جانیں اور کریں آپ بھی اس جادوئی تیل کا استعمال جو کر دے آپ کی ہر مشکل آسان سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔