سبزی ہی نہیں بلکہ دوا بھی ہے ۔۔ سنگھاڑا کھانے کے بے شمار فائدے

آبی شاہ بلوط یا سنگھاڑا بہت غذائیت سے بھرپور اور صحت کے لیے فائدہ مند ہے۔ اسے کچا، ابلا ہوا اور آٹے کی طرح خشک اور پیس کر کھایا جا سکتا ہے۔ سردی کے موسم میں سڑکوں پر مختلف ریڑھی والے سنگھاڑے بیچتے ہوئے نظر آتے ہیں، یہ پروٹین، کاربوہائیڈریٹ اور معدنیات سے بھرپور ہے۔ آیوروید کا کہنا ہے کہ اس میں بھینس کے دودھ کے مقابلے میں 22 فیصد زیادہ معدنیات موجود ہیں۔ سنگھاڑا مختلف بیماریوں کے علاج کے لیے آیوروید میں استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ شوگر، السر اور دل کی بیماریوں سے بچنے میں مدد کرتا ہے۔
آج ہم اس کے کچھ فائدے آپ کوبتائيں گے-

وزن کم کرنے کرتا ہے

سنگھاڑے اس حوالے سے ان لوگوں کے لیے بہت مفید غذا ہے جو کہ وزن کم کرنے کے خواہشمند ہوتے ہیں کیوں کہ یہ وٹامن ، معدنیات اور کاربوہائيڈریٹ سے بھر پور غذا ہے مگر اس کے اندر بہت کم کیلوریز پائی جاتی ہیں سو گرام سنگھاڑا میں صرف 97 کیلوریز ہوتی ہیں-

بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے

اس کے اندر پوٹاشیم کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے اس لیے اس کا استعمال ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے بہت مفید ہوتا ہے یہ بڑھے ہوئے بلڈ پریشر کو نہ صرف کم کرتا ہے بلکہ بلڈ پریشر کو بڑھنے سے بھی روکتا ہے-

یرقان کے مریضوں کے لیے مفید

یہ جسم سے زہریلے مادوں کے اخراج میں بہت مددگار ثابت ہوتا ہے اس وجہ سے یرقان کی صورت میں اس کا استعمال بہت بہتر ثابت ہوتا ہے اس سے ایک جانب تو جگر کے افعال میں بہتری آتی ہے دوسری جانب یرقان کے سبب ہونے والی متلی کا بھی خاتمہ کرتا ہے-

موڈ کو بہتر بنا کر پرسکون نیند کا باعث ہوتا ہے

سنگھاڑے میں وٹامن بی 6 کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے جو کہ انسان کے موڈ کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے- اس کے ساتھ ساتھ ڈپریشن اور دماغی دباؤ کا خاتمہ کر کے موڈ کو خوشگوار بناتا ہے-

مختلف انفیکشن سے بچاتا ہے

سنگھاڑے میں بڑی مقدار میں پولی فینول اور فلیونائيڈ موجود ہوتے ہیں جو کہ جسم کو مختلف وائرس، بیکٹریا اور فنجائی سے لڑنے میں مدد دیتا ہے اور بیماریوں سے لڑنے کی طاقت فراہم کرتا ہے-

Singhara Khane Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Singhara Khane Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Singhara Khane Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Ambreen  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3511 Views   |   31 Oct 2022
About the Author:

Ambreen is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Ambreen is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 25 November 2024)

سبزی ہی نہیں بلکہ دوا بھی ہے ۔۔ سنگھاڑا کھانے کے بے شمار فائدے

سبزی ہی نہیں بلکہ دوا بھی ہے ۔۔ سنگھاڑا کھانے کے بے شمار فائدے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سبزی ہی نہیں بلکہ دوا بھی ہے ۔۔ سنگھاڑا کھانے کے بے شمار فائدے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔