4 لوگ جب آبِ زم زم کے کنویں میں اترے تو اچانک وہ کہاں غائب ہوئے اور اندر جا کر ڈر کیوں گئے، ایسا کیا خوفناک منظر دیکھا؟ خاتون سچا واقعہ بتاتے ہوئے

مسلم لیگ ن کی ایم پی اے سعدیہ سہیل صاحبہ بھی اپنی ویڈیوز میں حج و عمرے سے متعلق بتاتی رہتی ہیں۔
انہوں نے اپنی ایک ویڈیو میں بتایا کہ: میں جب مکہ جاتی ہوں تو وہاں سب سے ملنے جلنے کی کوشش کرتی ہوں اور حرمِ پاک کے زیادہ تر خادموں سے ملتی ہوں۔ مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہوتی ہے کہ وہاں زیادہ تر خادم پاکستان سے تعلق رکھتے ہیں۔ اسی وجہ سے ان لوگوں سے بات کرنا، ملنا جلنا زیادہ آسان ہو جاتا ہے۔ ایک مرتبہ عشاء کی نماز کے بعد میں حرم میں اپنے بیٹے کے ساتھ تھی۔ گرمی زیادہ ہونے کی وجہ سے وہ بیہوش ہوگیا تو کسی نے کہا کہ اس کو زم زم کے کنویں کے پاس لے کر جاؤ، یہ ٹھیک ہو جائے گا۔جب میں اپنے بیٹے کو وہاں لے کر گئی تو میرا بیٹا واقعی ٹھیک ہوگیا۔ اس وقت وہاں موجود خادموں سے بات ہو رہی تھی کہ انہوں نے مجھے بتایا کہ ایک مرتبہ ایسا ہوا کہ کچھ خادمین نے امامِ کعبہ سے ملاقات کی اور کہا کہ آبِ زم زم ایک مقدس پانی ہے اس کو پینا تمام مسلمانوں کے لئے باعثِ شفاء ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ایک مرتبہ اس کی صفائی کرلیں۔ احتراماً ہم یہ کرنا چاہتے ہیں۔ جس پر ہمیں امامِ کعبہ کی جانب سے اجازت دے دی گئی۔

جب 4 ملازمین زم زم کے کنویں میں صفائی کی غرض سے اندر گئے تو وہ اچانک غائب ہوگئے۔ دور دور تک ان کا کوئی پتہ نہ چلا۔ باہر موجود لوگ پریشان ہوگئے کہ یہ کیا ہوگیا؟ کہیں کچھ گڑ بڑ تو نہیں۔ یہ تو صفائی کرنے گئے تھے، اب تک واپس آئے نہ ہی پائپوں کی صفائی کرنے کے لئے کوئی اوزار مانگا۔ 1 گھنٹے سے زیادہ کا وقت گزر گیا۔

پھر جب وہ لوگ واپس آئے تو ان سے پوچھا کہ کہاں تھے؟ آخر اندر ایسا کیا ہوگیا؟ کچھ مسئلہ ہے کیا؟ کیا ہوا؟ تو انہوں نے بتایا کہ جب ہم اندر گئے تو ہم منظر ہی کچھ الگ دیکھ کر حیران رہ گئے تھے کیونکہ حرمِ پاک کے نیچے سے زم زم کا پانی نکلتا ہے اور یہ حرم کا طواف کرتا رہتا ہے۔ کیسی صفائی کریں؟ اندر اس قدر صاف اور شفاف پانی ہے اور تمام راستہ اس قدر خوبصورت ہے کہ ہم بس کھو گئے۔ جب اندر گئے تو پانی کے بہاؤ نے ہمیں اپنے ساتھ لیا اور 7 مرتبہ حرم کا طواف کروایا اور اچانک اتنی زور سے دھکا دیا کہ ہم واپس اوپر کی جانب آگئے۔

سعدیہ بتاتی ہیں کہ: '' جب سے آبِ زم زم کا کنواں بنا ہے اور حرمِ پاک یہاں موجود ہے اس وقت سے آج تک اس جگہ کا پانی صاف شفاف ہے۔ آج تک یہاں صفائی نہیں ہوئی اور نہ کسی کو صفائی کی ضرورت ہے۔ ''

Ab E Zamzam Mein Ghaib Ho Gaye

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Ab E Zamzam Mein Ghaib Ho Gaye and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ab E Zamzam Mein Ghaib Ho Gaye to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In News  |   0 Comments   |   44584 Views   |   05 Apr 2023
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

4 لوگ جب آبِ زم زم کے کنویں میں اترے تو اچانک وہ کہاں غائب ہوئے اور اندر جا کر ڈر کیوں گئے، ایسا کیا خوفناک منظر دیکھا؟ خاتون سچا واقعہ بتاتے ہوئے

4 لوگ جب آبِ زم زم کے کنویں میں اترے تو اچانک وہ کہاں غائب ہوئے اور اندر جا کر ڈر کیوں گئے، ایسا کیا خوفناک منظر دیکھا؟ خاتون سچا واقعہ بتاتے ہوئے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ 4 لوگ جب آبِ زم زم کے کنویں میں اترے تو اچانک وہ کہاں غائب ہوئے اور اندر جا کر ڈر کیوں گئے، ایسا کیا خوفناک منظر دیکھا؟ خاتون سچا واقعہ بتاتے ہوئے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔