سردیوں میں لال رنگ کی سبزیوں کا استعمال ہماری صحت کے لیے کتنا مفید ہے؟ ضرور جانیں

پھل اور سبزیاں غذائیت حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں ۔ لال پھل اور سبزیوں میں ہماری ضرورت کی تمام چیزیں موجود ہوتی ہیں ۔ یہ خوبصورت سبزیاں اور پھل ہمارے لیے قدرت کا تحفہ ہیں جو ہماری صحت کے لیے فائدہ مند ہیں۔

چقندر:

چقندر میں اینٹی اوکسی ڈنٹ وافر مقدار میں موجود ہے۔ یہ پوٹا شیم ، فائبر،فولیٹ ، وٹامن سی اور نائٹریٹ حاصل کرنے کا ذریعہ ہیں ۔ زمین میں پیدا ہونے والی یہ سبزی بلڈ پریشر کو کم کرنے کے ساتھ دوران خون کو بہتر بناتی ہے اور توانائی فراہم کرتی ہے ۔
چقندر کو ہلکے تیل کے ساتھ روسٹ کر کے کھانا فائدہ مند ہے۔ اس کا جوس بھی پیا جاسکتا ہے ۔ لیکن روزانہ اسکا جوس پینا ضرورت سے زیادہ ہوگا اس لیے ہفتے میں دو تین مرتبہ چقندر کھانا کافی ہے اور اسکا جوس بھی مختلف پھلوں کے جوس کے ساتھ ملا کر پیا جائے۔

ٹماٹر:

ٹماٹر وٹامن سی ، پوٹاشئم اور لائسوپین کا بہترین ذریعہ ہے۔ نیشنل ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ کے مطابق ہماری غذا کا۸۵ فیصد لائسوپین ٹماٹر اور اس سے بنی اشیاء سے حاصل ہوتا ہے۔ ٹماٹر کسی بھی صورت میں کھایا جائے فائدہ مند ہے۔ اگر تھوڑے تیل میں ٹماٹر کو پکالیا جائے تو جسم کو لائسوپین جذب کرنے میں آسانی ہوجاتی ہے۔

لال شملہ مرچ:

اس سبزی میں ہماری روزانہ کی ضرورت کے لیے وٹامن ا ے اور ہماری ضرورت سے تین گنا زیادہ وٹامن سی موجود ہے ۔ جبکہ اس میں صرف ۳۰ کیلوریز ہوتی ہیں۔ دمکتی جلد اور قوت مدافعت بڑھانے کے لیے اس کا استعمال بہترین ہے۔ اس میں موجود وٹامن سی کی وافر مقدار انفیکشن سے بچاتی ہے۔ اس میں موجود وٹامن بی ۶، وٹامن ای اور فولیٹ حاصل کرنے کے لیے کچا یا پکا کر کھائیں۔

لال مرچ:

ایک اونس مرچ میں ہماری روزانہ کی ضرورت کا دو تہائی حصہ وٹامن سی موجود ہوتا ہے ۔ اس کے علاوہ اس میں میگنیشیم ، کوپر اور وٹامن اے موجود ہوتا ہے ۔ ماہرین اس میں موجود کینسر کا مقابلہ کرنے والے کمپاؤنڈ پر بھی تحقیق کر رہے ہیں۔

لال پیاز:

پیاز کو سلاد میں بھی استعمال کیا جاتا ہے اگر کچی پیاز آپ کو پسند نہیں تو کھانوں میں شامل کرنا بھی فائدہ مند ہے ۔ پیاز میں اورگانوسلفر موجود ہے ۔ پیاز میں موجود یہ کیمیکلز قوت مدافعت کو بڑھاتے ہیں ، کولیسٹرول کو بڑھنے سے روکتے ہیں اور جگرکو مضبوط بناتے ہیں ۔ اس میں موجود ایلائل سلفائڈ کینسر اور دل کی بیماریوں سے بچاتا ہے جبکہ اس کے فائبر نظام ہضم بہتر بناتے ہیں۔

لال آلو:

صحت کے ماہرین جسم کو پوٹاشیم پہنچانے اور بلڈ پریشر کو متوازن رکھنے کے لیے آلو ، ہرے پتوں اور ٹماٹر کھانے کا مشورہ دیتے ہیں ۔ لال آلو میں وافر مقدار میں پوٹاشیم ، وٹامن سی ، وٹامن بی ۶ اور تھایامن پایا جاتا ہے ۔ ان آلوؤں کو جس طرح چاہے کھائیں لیکن اس کا چھلکا نہ اتاریں کیونکہ اسکے چھلکے میں فائبر اور بہت سارے وٹامن پائے جاتے ہیں۔
لال سبزیاں صحت بخش غذا کا اہم حصہ ہیں ان سبزیوں کو اپنی روزانہ کی غذامیں شامل کریں ۔ جو لوگ وافر مقدار میں پھل اور سبزیاں کھاتے ہیں وہ بہت سی خطرناک بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں۔
بشکریہ : ایچ ٹی وی

Lal Rang Ki Sabzion Ke Fwaid

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Lal Rang Ki Sabzion Ke Fwaid and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Lal Rang Ki Sabzion Ke Fwaid to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2807 Views   |   03 Jan 2022
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 24 November 2024)

سردیوں میں لال رنگ کی سبزیوں کا استعمال ہماری صحت کے لیے کتنا مفید ہے؟ ضرور جانیں

سردیوں میں لال رنگ کی سبزیوں کا استعمال ہماری صحت کے لیے کتنا مفید ہے؟ ضرور جانیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سردیوں میں لال رنگ کی سبزیوں کا استعمال ہماری صحت کے لیے کتنا مفید ہے؟ ضرور جانیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔