کھانا نگلنے میں تکلیف ہو رہی ہے یا سانس میں بو آ رہی ہے؟ کہیں یہ علامات ٹانسلز کی تو نہیں جانیئے ٹانلسز کی علامات اور چند گھریلو علاج

یو ایس نیشنل لائبریری آف میڈیسین کے مطابق ٹانسلز جسم کے لمفی سسٹم کا حصہ ہوتے ہیں جو کہ انفیکشن کے خلاف لڑائی میں مددگار ہوتا ہے، یہ گلے کے پیچھے موجود ہوتے ہیں، اور یہ ایسے جراثیم جو ناک یا منہ کے ذریعے جسم میں داخل ہوتے ہیں ان کے خلاف پہلی دیوار ثابت ہوتے ہیں۔
لیکن یہ بھی انفیکشن کا شکار ہو جاتے ہیں، جس کی وجہ سے ان میں سوزش درد اور ورم آ جاتا ہے، اگر آپ کو ذیل علامات ظاہر ہو رہی ہوں تو جان لیں کہ یہ ٹانلسز کا انفیکشن ہونے کی وجہ سے ہو سکتے ہیں۔

• ٹانسلز کی علامات

ٹانسلز کے انفیکشن میں آپ کو کھانا نگلنے میں تکلیف ہو سکتی ہے اور یہ آپ کے لئے کافی مشکل مرحلہ بن جاتا ہے، اگر آپ کی سانس میں بو آئے تو یہ بھی ٹانلسز کی پتھری کی ایک علامت ثابت ہو سکتی ہے ٹانسلز کی پتھری جب بڑی ہو جائے تو یہ خراٹوں کا باعث بھی بنتی ہے، کیونکہ اس کی وجہ سے سانس میں ہوا گا گزر مشکل سے ہوتا ہے اور خراٹوں کی آواز آنے لگتی ہے۔
لیکن ہر مرض کا گھریلو علاج بھی موجود ہوتا ہے، آج ہم آپ کو ذیل میں ٹانسلز کے انفیکشن اور پتھری سے نجات حاصل کرنے کے لئے چند گھریلو علاج بتائیں گے۔

• ٹانسلز کا گھریلو علاج

• لہسن

لہسن قدرتی طور پر اینٹی بیکٹیریل خصوصیات رکھتا ہے اور اس کے استعمال سے ٹانلسز کے انفیکشن کا خاتمہ باآسانی ممکن ہے، اس کے لئے آپ کو ایک سے دو جوے لہسن روزانہ چبا کر کھانے ہوں یہ ٹانسلز ختم کرنے کا ایک آزمودہ گھریلو نسخہ ہے۔

• اسینشئیل آئل

آپ ٹانسلز ختم کرنے کے لئے تیل کا استعمال بھی کر سکتے ہیں جیسے لیمن گراس، ببول کی چیڑ کا تیل یا پھر کوئی اور اسینشئیل آئل کیونکہ ان کی اینٹی بیکٹیریل خصوصیات ٹانسلز کا انفیکشن ختم کرنے کے لئے فائدے مند ہوتی ہیں۔

• سیب کا سرکہ

سیب کا سرکہ ٹانسلز کے مرض کو دور کرنے کے لئے سالوں سے استعمال کیا جا رہا ہے اس میں موجود ایسڈز کی وجہ سے ٹانسلز کی پتھری دور کرنے میں مدد ملتی ہے اس کے لئے ایک کھانے کا چمچ سیب کا سرکہ ایک گلاس پانی میں ملا کر اس سے غرارے کئے جا سکتے ہیں۔

• دہی

دہی بھی اس کام کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے آپ کو بھی یہ جان کر حیرت تو ہوئی ہوگی، دراصل دہی پرو بائیوٹک سے بھرپور ہوتے ہیں جو جسم کے لئے اچھے اور صحت مند بیکٹیریا ہیں اور یہ اچھے بیکٹیریا ٹانسلز ختم کرنے کے لئے فائدے مند ثابت ہوتے ہیں اس کے لئے آپ روزانہ دوپہر کے کھانے میں اور رات کے کھانے میں بِنا چینی والا تازہ دہی استعمال کر سکتے ہیں۔

• لیموں کا رس

لیموں وٹامن سی سے بھرپور ہوتے ہیں اور اس میں موجود غذائی اجزاء ٹانسلز کے بیکٹیریا کا خاتمہ کرنے کے لئے فائدے مند ثابت ہوتے ہیں اس کے لئے نیم گرم پانی میں تھوڑا سا لیموں کا رس ملا کر اس میں ایک چٹکی نمک شامل کر کے روزانہ اس کا استعمال کرنے سے ٹانسلز میں کمی واقع ہوسکتی ہے اور درد میں بھی آرام آ سکتا ہے۔

Tonsils Ki Alamat Aur Asan Ilaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Tonsils Ki Alamat Aur Asan Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Tonsils Ki Alamat Aur Asan Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4580 Views   |   30 Aug 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

کھانا نگلنے میں تکلیف ہو رہی ہے یا سانس میں بو آ رہی ہے؟ کہیں یہ علامات ٹانسلز کی تو نہیں جانیئے ٹانلسز کی علامات اور چند گھریلو علاج

کھانا نگلنے میں تکلیف ہو رہی ہے یا سانس میں بو آ رہی ہے؟ کہیں یہ علامات ٹانسلز کی تو نہیں جانیئے ٹانلسز کی علامات اور چند گھریلو علاج ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کھانا نگلنے میں تکلیف ہو رہی ہے یا سانس میں بو آ رہی ہے؟ کہیں یہ علامات ٹانسلز کی تو نہیں جانیئے ٹانلسز کی علامات اور چند گھریلو علاج سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔