بالی ووڈ کا نشہ اب تک نہیں اترا۔۔ فضا علی کی بیٹی کے ہمراہ بھارتی فلم دیکھنے کی ویڈیو پر صارفین آگ بگولہ

Fiza Ali Criticized For Showing Bollywood Movie to Daughter

اداکارہ اور میزبان فضا علی سوشل میڈیا پر اس وقت ہدفِ تنقید بن گئیں جب انہوں نے اپنی بیٹی فرال کے ساتھ بالی ووڈ فلم دیکھنے کا تجربہ انسٹاگرام پر شیئر کیا۔

فضا نے جذباتی مناظر سے بھرپور فلم اگنی پتھ دیکھنے کے بعد ایک ویڈیو پوسٹ کی، جس میں ان کی ننھی بیٹی ایک منظر پر آنکھوں میں آنسو لیے بیٹھی دکھائی دی۔ کیپشن میں انہوں نے بیٹی کی حساس طبیعت کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ جذباتی مناظر پر فوراً ردعمل دیتی ہے۔

لیکن ویڈیو پوسٹ کرنا فضا کے لیے بھاری پڑ گیا—کئی صارفین نے ان پر تنقید کے تیر برسا دیے۔ کچھ نے سوال اٹھایا: "کیا بھارت کے علاوہ کوئی اور انٹرٹینمنٹ کا ذریعہ نہیں؟"

جبکہ دیگر نے حب الوطنی کے تقاضے یاد دلاتے ہوئے کہا کہ، "ایک پاکستانی فنکارہ کو بالی وڈ فلموں سے اجتناب کرنا چاہیے۔"

کچھ نے تو سیدھا سادہ مشورہ ہی دے دیا، "بالی وڈ کا بائیکاٹ کریں۔"

ایک معصوم ویڈیو نے بحث کا طوفان برپا کر دیا، اور یوں ایک جذباتی لمحہ سوشل میڈیا پر نیشنلزم بمقابلہ انٹرٹینمنٹ کی نئی بحث میں تبدیل ہو گیا۔

Fiza Ali Criticized For Showing Bollywood Movie To Daughter

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Fiza Ali Criticized For Showing Bollywood Movie To Daughter and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Fiza Ali Criticized For Showing Bollywood Movie To Daughter to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   2700 Views   |   27 May 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 28 May 2025)

بالی ووڈ کا نشہ اب تک نہیں اترا۔۔ فضا علی کی بیٹی کے ہمراہ بھارتی فلم دیکھنے کی ویڈیو پر صارفین آگ بگولہ

بالی ووڈ کا نشہ اب تک نہیں اترا۔۔ فضا علی کی بیٹی کے ہمراہ بھارتی فلم دیکھنے کی ویڈیو پر صارفین آگ بگولہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بالی ووڈ کا نشہ اب تک نہیں اترا۔۔ فضا علی کی بیٹی کے ہمراہ بھارتی فلم دیکھنے کی ویڈیو پر صارفین آگ بگولہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔