بازار میں ملنے والا شوارمہ تو ہم سب کو ہی پسند ہوتا ہے خاص کر اسکی نرم و ملائم بریڈ (جسے پیتا بریڈ کہا جاتا ہے) جو اسکا مزہ دو بالا کر دیتی ہے۔ پر کیا آپ نے کبھی یہ گھر میں بنا کر ٹرائے کی ہے؟ اگر نہیں تو آئیے آج ہم آپ کو مشہور شیف کی زنگر شوارمہ اور پیتا بریڈ کی ریسیپی بتاتے ہیں۔
پیتا بریڈ بنانے کا طریقہ:
ایک پیالے میں 1 گلاس پانی لیں اور اس میں 1 چمچ خمیر ڈال کر 15 منٹ کیلیئے رکھ دیں، اس کے بعد الگ پیالے میں آدھا کلو میدہ لیں اس میں خمیر اور 1 گلاس پانی شامل کر کے نرم گوندھ لیں پھر تیل ڈال کر اچھے سے ڈو بنا لیں۔ تھوڑی دیر ڈھک کر رکھیں اور پھر ہاتھوں سے اسکے پیڑے بنا کر گولائی میں پھیلائیں (ہاتھ سے ہی)۔
اب نان اسٹیک توے پر اس کو ڈالیں اور ڈھک کر 15 منٹ تک پکائیں دھیمی آنچ پر، اسکے بعد پلٹ کر دوبارہ ڈھک کے 10 منٹ پکائیں۔ نرم نرم پیتا بریڈ تیار ہے!
زنگر بنانے کا طریقہ:
سب سے پہلے بغیر ہڈی والی مرغی کو چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں، پھر اس میں نمک، لال مرچ، پسا زیرہ، لہسن پاؤڈر اور تھوڑا سا کارن فلور ڈال کر اچھے سے مکس کریں اور آخر میں لیموں کا رس ڈال کر 2 سے 3 گھنٹے کیلیئے رکھ دیں۔
اسکے بعد ایک پیالے میں میدہ اور دوسرے میں سادہ پانی لیں، اب چکن کی بوٹیوں کو پہلے میدے میں پھر پانی میں اور پھر میدے میں ڈال کر زنگر جیسی کوٹنگ کریں۔ تیل گرم ہونے پر فرائی کر کے نکال لیں۔
شوارمہ بنائیں:
اب بریڈ پر مایونیز اور کیچپ لگا کر زنگر چکن رکھیں اور سلاد چٹنی ڈال کر رول کرلیں، بازار جیسا مزیدار زنگر شوارمہ تیار ہے!
Discover a variety of Step By Step Recipes articles on our page, including topics like How To Make Shawrma At Home and other health issues. Get detailed insights and practical tips for How To Make Shawrma At Home to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.