بچوں کی نشونما کے لئے ضروری ہے کہ وہ بھرپور خوراک لیں کیوں کے ان کی صحت مندی اور آنے والی زندگی کا انحصار اسی بات پر ہے۔ کچھ بچے کھانا نہیں کھاتے اس وجہ سے بھی وہ دبلے پن کا شکار رہتے ہیں۔ آج کے اس آرٹیکل میں آپ کو بتایا جائے گا کہ وہ کیا وجہ ہے جس سے آپ کے بچے کا وزن نہیں بڑھتا اور اس مسئلے کو کیس طرح حل کیا جاسکتا ہے۔
بچے غذائی کمی کا شکار کیوں ہوتے ہیں؟
ڈاکٹر حبا عثمان کنسلٹنٹ نیوٹریشنسٹ ہیں۔ مرہم ٹی وی کے وی لاگ میں انھوں نے بتایا کہ میکرونیوٹریئنٹس اور مائکرونیوٹرئینٹس دونوں کی کمی سے بچہ کمزور اور غذائی کمی کا شکار ہوجاتا ہے۔ ان دونوں نیوٹرئینٹس میں کاربز، پروٹین، فیٹس اور وٹامنز وغیرہ شامل ہوتے ہیں اور ان کی کمی کی وجہ خوراک کی کمی ہوتی ہے جس کا والدین کو فوری نوٹس لینا چاہئے اور بچے کا علاج کروانا چاہئیے کہ وہ کھانا کیوں نہیں کھاتا۔ ہر 2 ماہ بعد بچے کا مکمل چیک اپ کروانا ضروری ہے تاکہ پتہ چلے کہ اس کا وزن عمر کے لحاظ سے سہی بڑھ رہا ہے یا نہیں۔
بچے کو کیا خوراک دیں
ڈاکٹر حبا نے مزید بتایا کہ بچے کی خوراک میں ساگو دانہ، سوجی، خشک میوہ جات اور پھلوں کا اتعمال بڑھائیں تاکہ ان کو قبض نہ ہو اور ان کے جسم کو ہر قسم کے وٹامن اور معدنیات ملتے رہیں۔ بچے کو اسنیکس ایسے دیں جس سے اس کی غذائی کمی پوری ہوتی ہو۔ اگر آپ کا بچہ جنک فوڈ کھاتا ہے تو وہ اسے ہفتے میں ایک بار دیں لیکن باقی کے چھ دن اسے وہ کھانا کھلائیں جو اس کی صحت کے لئے ضروری ہے۔ بچے کی کم خوراک لینے کی عادت کو نظر انداز ہر گز مت کریں کیوں کہ یہ لاپروائی اس کی نشونما کو متاثر کرے گی۔