رضائی اوڑھنے سے جلد پر خارش ہوتی ہے ۔۔ کیا آپ کے ساتھ بھی یہ مسئلہ ہے تو جانیں یہ کون سی گولیاں ہیں جو رضائی کو محفوظ اور جلد کو سائیڈ افیکٹ سے بچاتی ہیں؟

رضائی کا استعمال سردیوں میں سب ہی کرتے ہیں اور ہر کوئی چاہتا ہے کہ اس کی رضائی نرم بھی ہو اور پھولی ہوئی بھی ہو کیونکہ پھولی ہوئی رضائی قدرے گرم ہوتی ہے اور اس میں جسم گرم رہتا ہے۔

لیکن جن لوگوں کو جلد کے مسائل ہوتے ہیں وہ بیچارے پریشان رہتے ہیں کیونکہ ان کو اکثر رضائی یا کمبل اوڑھنے سے بھی جلد پر خارش ہونے لگتی ہے جس سے ان کی نیند بھی متاثر ہوتی ہے اور جلد پر نشانات بھی پڑجاتے ہیں۔ اس کی ایک وجہ تو جلد کی خشکی ہے اور دوسری وجہ روئی ہوتی ہے جو اس رضائی میں استعمال کی جاتی ہے۔ فرمینٹیشن کے دوران استعمال ہونے والی چیزوں میں چونکہ کیمیکل کی ایک خاص مقدار استعمال ہوتی ہے جس کی وجہ سے جلد پر خارش ہونے لگتی ہے۔ اگر آپ کے ستاھ بھی یہ مسئلہ ہے تو اس کا حل آج ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

٭ رضائی اوڑھنے سے اگر آپ کے بھی جسم میں خارش یا خشکی کے مسئلے ہوتے ہیں تو روزانہ جلد پر ویزلین لگا کر لیٹیں اور جب رضائی کو صبح اُٹھ کر تہہ دار رکھتے ہیں اس دوران اس میں فینائل کی گولیاں ڈال کر چھوڑ دیں۔ اس طرح روزانہ یہ گولی اگر آپ رضائی میں رکھ دیں گے تو آپ کی جلد خارش سے محفوظ بھی ہوگی اور نیند بھی اچھی آئے گی۔

By Humaira  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   2355 Views   |   27 Dec 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about رضائی اوڑھنے سے جلد پر خارش ہوتی ہے ۔۔ کیا آپ کے ساتھ بھی یہ مسئلہ ہے تو جانیں یہ کون سی گولیاں ہیں جو رضائی کو محفوظ اور جلد کو سائیڈ افیکٹ سے بچاتی ہیں؟ and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (رضائی اوڑھنے سے جلد پر خارش ہوتی ہے ۔۔ کیا آپ کے ساتھ بھی یہ مسئلہ ہے تو جانیں یہ کون سی گولیاں ہیں جو رضائی کو محفوظ اور جلد کو سائیڈ افیکٹ سے بچاتی ہیں؟) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.