میری پہلی شادی چھوٹی عمر میں ہوئی، مگر دوسری ۔۔ زارا نے جلدی شادی کی کیا وجہ بتائی؟ جانیں کم عمر میں والدین بننے کے نقصانات جو بچے کے لئے نقصان دہ ہوسکتے ہیں

زارا نور عباس جو بشریٰ انصاری کی بھانجی اور اسماء عباس کی بیٹی ہیں انہوں نے ایک انٹرویو میں جلدی شادی کرنے سے متعلق فائدے بتائے اور ساتھ میں یہ بھی بتایا کہ انہوں نے جلدی شادی کرنے کا فیصلہ کیوں کیا؟

زارا نے مشہور اداکار اسد صدیقی سے دوسری شادی کی جو شوبز کی شاندار جوڑیوں میں سے ایک ہے۔ میزبان احمد علی بٹ کے شو میں زارا نور عباس نے کم عمری کی شادیوں کے فوائد اور نقصانات پر بات کی۔

شادی ایک اچھی چیز ہے، یہ آپ کی زندگی میں استحکام لاتی ہے اور یہ آپ کو غیر ضروری تعلقات، زنا اور بریک اپ وغیرہ سے بچاتی ہے۔ ہمارے معاشرے میں کچھ ایسے تعصبات پائے جاتے ہیں جن کی وجہ سے آپ کو کام سے ہاتھ دھونا پڑتے ہیں، آپ کو کام نہیں ملتا اور اگر آپ حاملہ ہیں تو کئی اچھے پراجیکٹس کے لیے آپ کو نہیں لیا جاتا۔ لہٰذا یہ کچھ چیزیں موجود ہیں جس کا ایک اداکارہ کو شادی کے بعد سامنا کرنا پڑتا ہے۔

زارا کی پہلی شادی؟

زارا عباس کی پہلی شادی 2014 ء میں بیرون ملک رہائش پذیر ایک لڑکے سے ہوئی تھی جو کہ صرف 3 سال ہی قائم رہ سکی تھی پھر زارا پہلے شوہر سے طلاق لے کر وطن واپس اپنی فیملی کے پاس آ گئی تھیں۔انہوں نے اپنی پہلی شادی کی ناکامی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’مجھے اداکاری کا بہت شوق تھا اور والد سے بہت مشکلوں کے بعد ایک پروجیکٹ کی اجازت لی تھی، میں نے شادی سے قبل ایک پراجیکٹ میں اداکاری بھی کی تھی جس میں انہیں خوب پذیرائی بھی ملی تھی۔

دوسرے پراجیکٹ کے لیے اپنے والد سے جب اجازت مانگی تو اُن کے والد نے صاف انکار کر دیا اور کہا کہ وہ شادی کر لیں اور بعد میں چاہے جو مرضی کرتی رہیں۔

اداکاری کا شوق پورا کرنے کے لیے فوراً سے شادی کر لی تھی، یہ پسند کی شادی نہیں تھی، شادی سے قبل اپنے شوہر سے وعدہ لیا تھا کہ وہ اداکاری کی اجازت دیں گے، لیکن شادی کے بعد شوہر کی جانب سے یہ وعدہ توڑ دیا گیا تھا۔

کم عمر میں والدین بننے کے نقصانات:

جلدی شادی کرنا یقیناً معاشرتی برائیوں کو کم کرنے کی ایک اہم وجہ ہے مگر چھوٹی عمر میں والدین بننے کے اثرات آنے والے بچے کی زندگی پر بھی پڑتے ہیں۔ اسد اور نمرہ کی شادی جلدی ہوئی اور اب اولاد بھی ہے، لیکن چونکہ وہ مالی طور پر مضبوط ہیں وہ بچے کے اخراجات مکمل کرسکتے ہیں، ان کے پاس آمدنی کے کئی ذرائع ہیں لیکن ہر کوئی اتنا مضبوط و مستحکم نہیں ہوتا کہ تمام تر ذمہ داریوں کو پورا کرسکے۔ جس کی وجہ سے بچہ نہ صرف صحت کے معاملات برادشت کرتا ہے بلکہ دیگر کئی مسائل کا شکار بھی ہوتا ہے۔

Zara Noor Ne Jaldi Shadi Ki Waja Kia Batai

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Zara Noor Ne Jaldi Shadi Ki Waja Kia Batai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Zara Noor Ne Jaldi Shadi Ki Waja Kia Batai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In News  |   0 Comments   |   2586 Views   |   20 Nov 2022
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 09 September 2024)

میری پہلی شادی چھوٹی عمر میں ہوئی، مگر دوسری ۔۔ زارا نے جلدی شادی کی کیا وجہ بتائی؟ جانیں کم عمر میں والدین بننے کے نقصانات جو بچے کے لئے نقصان دہ ہوسکتے ہیں

میری پہلی شادی چھوٹی عمر میں ہوئی، مگر دوسری ۔۔ زارا نے جلدی شادی کی کیا وجہ بتائی؟ جانیں کم عمر میں والدین بننے کے نقصانات جو بچے کے لئے نقصان دہ ہوسکتے ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ میری پہلی شادی چھوٹی عمر میں ہوئی، مگر دوسری ۔۔ زارا نے جلدی شادی کی کیا وجہ بتائی؟ جانیں کم عمر میں والدین بننے کے نقصانات جو بچے کے لئے نقصان دہ ہوسکتے ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔