۔
چمڑے کے جوتے تو مرد ہوں یا خواتین سب ہی کو پسند ہوتے ہیں کیونکہ یہ پائیدار اور دیر تک چلنے والی مصنوعات ہے ساتھ ہی اس کی ایک الگ ہی کلاس ہے کسی اور مٹیریل کے جوتے سے چمڑے کے جوتے زیادہ بہتر اور خوبصورت لگتے ہیں۔
لیکن ان کی حفاظت کرنا بھی ضروری ہے، ہر چیز کی طرح یہ بھی وقت کے ساتھ ساتھ خراب ہوجاتے ہیں یا پہن پہن کر ان کی رنگت تبدیل ہونے لگتی ہے، ایسے میں ہم اپنے ان پسندیدہ جوتوں کی حفاظت کیسے کر سکتے ہیں آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں۔
ہمیشہ اسٹائلش اور خوبصورت لگنے والے چمڑے کے جوتے بدقسمتی سے بہت کمزور ہوتے ہں جبکہ خارشیں اور خستہ دھبے بھی ان پر جلد ظاہر ہونے لگتے ہیں جس کی وجہ سے یہ جلد خراب ہو جاتے ہیں، اگر ان پر کوئی نوکیلی یا پتھریلی چیز لگ جائے تو اس سے بھی یہ اُکھڑنے لگتے ہیں۔
ذیل میں دیئے گئے نکات پر عمل کر کے آپ اپنے جوتوں کی حفاظت کر سکتے ہیں اور انہیں کئی سالوں تک باآسانی استعمال بھی کر سکتے ہیں جس سے آپ کے جوتے رہیں گے کافی عرصے تک ایک دم نئے جیسے۔
صفائی
چمڑے کے جوتے کو ایک نرم اور سوکھے ہوئے کپڑے سے صاف کریں، تاکہ اس پر موجود مٹی وغیرہ اچھی طرح سے جھڑ جائے، اب ان جوتوں کو کسی شو کلینگ پراڈکٹ سے صاف کریں، آپ کوئی اچھا چمڑے کی صفائی کا اسپرے یا پھر کوئی اور خصوصی پراڈکٹ استعمال کر سکتے ہیں جو چمڑا صاف کرنے کے لئے بنایا گیا ہو، یاد رہے کہ اس کی صفائی کے لئے اسفنج استعمال نہ کریں اس سے چمڑا سوکھ جاتا ہے۔
نمک
کیا آپ کے جوتوں پر کھارے پانی کے داغ موجود ہیں، اگر ہاں تو تھوڑے سے پانی میں سرکہ ملا کر اس محلول سے چمڑے کا جوتا صاف کریں، کسی نرم کپڑے کا استعمال کرتے ہوئے اس مکسچر کو داغوں پر احتیاط سے رگڑیں اس سے تمام داغ دور ہو جائیں گے۔
پالش
چمڑے پر نئے جیسی چمک لانے کے لئے پالش بے حد ضروری ہے کسی اچھے براںڈ کی پالش کا جوتوں پر باقاعدگی سے استعمال کریں، اس کے لئے لیس نکال کر الگ رکھ دیں اب ایک نرم کپڑے کو تھوڑا سا گیلا کر کے اس پر پالش لگائیں اور اس پالش والے گیلے کپڑے سے جوتوں کو آرام آرام سے پالش کریں، آپ برش کا استعمال کر کے اس کے مشکل حصوں کو بھی صاف کر سکتے ہیں جہاں کپڑے کی مدد سے صاف نہ کیا جا سکتا ہو، اس بات کو یقینی بنائیں کہ جوتے کی پالش اس ہی رنگ کی ہو جس رنگ کا جوتا ہے اور اگر ایسا نہ ہو تو ٹرانسپیرنٹ پالش استعمال کریں۔
ان تمام نکات پرت عمل کر کے آپ اپنے پرانے چمڑے کے جوتے کو بھی چمکا کر نئے جیسا بنا سکتے ہیں تو پھر بس ابھی ان باتوں پر عمل کریں اور بنائیں چمڑے کے جوتے ایک دم نئے اور چمکدار کہ سب کہیں واہ کیا بات ہے۔
Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Chamray K Jooty Chamkayen Or Kafi Arsa Chalayen and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Chamray K Jooty Chamkayen Or Kafi Arsa Chalayen to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.