ماں اس عمر میں خلع لینے پر مجبور ہوگئیں اور۔۔ فردوس جمال کے بیٹے نے پہلی بار گھر کے مشکل حالات سے پردہ اٹھاتے ہوئے ویڈیو شئیر کردی

"یہ ویڈیو میں بہت درد کے ساتھ بنا رہا ہوں، کاش مجھے یہ ویڈیو نہ بنانی پڑتی، میرے والد کی چند ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں اور بحیثیتِ بیٹا آپ کی یہی کوشش ہوتی ہے کہ آپ کے گھر کی باتیں باہر نہ آئیں۔ لیکن جب آپ کو ناکردہ گناہوں کی سزا مل رہی ہوتی ہے، تو پھر آپ کو بات کرنی پڑتی ہے۔ سب سے پہلے تو میں یہاں اپنی والدہ کی جانب سے یہ اعلان کرنا چاہتا ہوں کہ وہ میرے والد سے خلع لے چکی ہیں۔ ایک عورت جب 35، 40 سال گزار دیتی ہے تو وہ کبھی یہ دن دیکھنا نہیں چاہتی، تکلیفیں، مصیبتیں، اذیتیں سب سہے، اس امید میں کہ ایک دن سب ٹھیک ہو جائے گا، لیکن ہمارے کیس میں بد سے بدتر ہوتا چلا گیا۔"

حمزہ فردوس نے اپنے والد فردوس جمال کی جانب سے فیملی کو چھوڑنے کے بیان پر سامنے آتے ہوئے عوام کو فیملی کی اصل صورتحال سے آگاہ کیا۔ حمزہ نے ایک دلگداز ویڈیو پیغام میں اپنی والدہ کی جانب سے والد کے ساتھ خلع کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی والدہ نے 35 سال تک والد کے ساتھ زندگی کی مشکلات اور تکالیف برداشت کیں، مگر حالات میں بہتری کے بجائے مزید بگاڑ آتا گیا۔

حمزہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ ان کے والد فردوس جمال کو کینسر کا سامنا رہا، جس کے علاج میں انہوں نے مکمل طور پر مالی مدد فراہم کی۔ مگر جب تکلیف میں تھے تو ان کے بھائیوں نے ہمیں سڑک پر لانے کی دھمکیاں دیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ پردے میں رہ کر بات کرتے ہیں، مگر ان کے والد نے ساری زندگی اپنی شرائط پر گزاری اور یہی رویہ فیملی کے بکھرنے کا باعث بنا۔

حمزہ کا کہنا تھا کہ اس ویڈیو کو شیئر کرنے سے پہلے بھی ان کی والدہ نے تاکید کی کہ تمام باتیں سوچ سمجھ کر کریں۔

Firdous Jamal Ki Biwi Nay Khulaa Lay Li

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Firdous Jamal Ki Biwi Nay Khulaa Lay Li and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Firdous Jamal Ki Biwi Nay Khulaa Lay Li to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   2382 Views   |   29 Oct 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 07 December 2024)

ماں اس عمر میں خلع لینے پر مجبور ہوگئیں اور۔۔ فردوس جمال کے بیٹے نے پہلی بار گھر کے مشکل حالات سے پردہ اٹھاتے ہوئے ویڈیو شئیر کردی

ماں اس عمر میں خلع لینے پر مجبور ہوگئیں اور۔۔ فردوس جمال کے بیٹے نے پہلی بار گھر کے مشکل حالات سے پردہ اٹھاتے ہوئے ویڈیو شئیر کردی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ماں اس عمر میں خلع لینے پر مجبور ہوگئیں اور۔۔ فردوس جمال کے بیٹے نے پہلی بار گھر کے مشکل حالات سے پردہ اٹھاتے ہوئے ویڈیو شئیر کردی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔