Khushk Jild Walo Ko Kya Khana Chahiye

Dry Skin Foods and Fruits to Eat

مشہور اسکن ایکسپرٹ (ارلین لمبا )کے مطابق ہم جو کھاتے ہیں ویسے ہی نظر آتے ہیں ۔یہ بات سو فیصد درست ہے ۔ہماری غذا ہماری جلد کی صحت پر براہ راست اثر اندازہوتی ہے ۔ وہ لوگ جو نمک (سوڈیم )کا زیادہ استعمال کرتے ہیں ان کی جلد سوجی ہوئی دکھتی ہے ۔اسی طرح اپنی غذا میں سلیکا ،اینٹی آکسیڈنٹ اور اومیگا ۳ فیٹی ایسڈ کا استعمال جلد کو چمک اور لچک دیتا ہے ۔
جلد کی تینوں قسموں (خشک ،چکنی اور ملی جلی )میں خشک جلد کا خیال رکھنا زیادہ مشکل ہوتا ہے اس لئے خشک جلد کا بیرونی خیال رکھنے کے ساتھ ساتھ اندرونی طور پر موائسچرائز کرنا زیادہ ضروری ہے ۔ خشک جلد والے افراد کو ایسی غذا کا استعمال کرنا چاہئے جس سے ان کی جلد کو نمی مل سکے

۱۔میوے
خشک جلد کو نمی اور چکنائی والے عناصر کی ضرورت ہوتی ہے ،خشک جلدخاص طور سے گلے اور آنکھوں کے گرد جلدی خشک ہوجاتی ہے ،خشک جلد پر قدرتی تیل کم مقدار میں رستا ہے جس کے باعث چہرے پر جلدی جھریاں پڑ جاتی ہیں اسلئے خشک جلدکو ایسے کھانوں کی ضرورت ہوتی ہے جو جلدکے ٹشوز کو ٹوٹنے پھوٹنے سے بچائے ۔ایسے میں جلد کو وٹامن ای کی ضرورت ہوتی ہے جو جلد کے لئے حفاظتی شیلڈ کا کام کرتا ہے اور الٹرا وائلیٹ شعاؤں کے منفی اثرات سے جلد کو محفوظ رکھتا ہے ۔۔وٹامن ای کی بڑی مقدار میووں میں پائی جاتی ہے ۔خشک جلد والے افراد کو نہ صرف سردی بلکہ گرمی کے موسم میں بھی میوو ں کا استعمال کرنا چاہئے

۲۔ شکرقندی
خشک جلد کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہوتا ہے اس پر بڑھاپا اور جھریاں جلد جھلکتی ہیں ۔لہذا خشک جلد والوں کو بیٹا کیروٹین اور وٹامن اے کی ضرورت ہوتی ہے جو شکر قندی میں پائے جاتے ہیں ،شکرقندی کے استعمال سے وقت سے پہلے پڑنے والی جھریوں اور لکیروں کوکم کرنے میں مدد ملتی ہے ۔

۳۔کھیرا
خشک جلد والے افراد کو رس والی سبزیوں اور پھلوں کا استعمال زیادہ سے زیادہ کرنا چاہئے ۔کھیرے میں پانی کی مقدار کے ساتھ ساتھ وٹامن اے ،سلیکا اوروٹامن سی پایا جاتا ہے جو جلد کو ٹھنڈک دیتا ہے اور جلد کو اندرونی تہہ سے صحت دیتا ہے۔

۴۔ٹماٹر
ٹماٹر میں وٹامن سی وافر مقدار میں پایا جاتا ہے ۔ٹماٹر میں ایسی تیزابی خاصیت پائی جاتی ہے جو خون کو صاف کرتی ہے جس سے چہرہ پر تازگی آتی ہے اور جلد نرم ملائم ہوتی ہے ۔

۵۔گریپ فروٹ
گریپ فروٹ (چکوترا ) ایک منفرد پھل ہے ،انسانی جسم کا ۶۰ سے ۷۰ فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہوتا ہے ،پانی کی وجہ سے جسم کے خلیوں میں پروٹین اور فیٹ پہنچتا ہے ،پانی کی مدد سے فاضل مادوں کا جسم سے اخراج ممکن ہوتا ہے ۔ گریپ فروٹ خشک جلد والوں کے لئے بہترین غذا ہے

۶۔ دہی
دہی ۸۵ فیصد پانی پر مشتمل ہوتا ہے اس میں موجود صحت کے لئے مفید جراثیم پرو باؤٹکس ہمیں ہر موسم میں بہت سی بیماریوں سے بچاتے ہیں دہی میں پروٹین ،وٹامن بی اور کیلشیم اور سیچورٹڈ فیٹ پایا جاتا ہے جسے پانی کا نعم البدل بھی کہا جا سکتا ہے روزانہ دہی کا استعمال جلد کی تہہ میں پروٹین پہنچاتا ہے جس سے جلد نرم ہوتی ہے

۷۔ لوبیا
خشک موسم میں خشک جلد ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے جلد پر جلن ہوتی ہے ،جلد کی مرمت کے لئے زنک کی ضرورت ہوتی ہے جو لوبیا اور دالوں میں پایا جاتا ہے ۔

۸۔زیتون کا تیل ۔
خشک جلد پر ایگزیما اور داد کی شکایت زیادہ ہوتی ہے ،زیتون کا تیل ایک پاور ہاؤس ہے جس میں وٹامن ای ،مو نو سیچوریٹڈ فیٹ اور اومیگا ۳ فیٹی ایسڈ پایا جاتا ہے جو جلد کو خشک ہونے سے بچاتا ہے اور ساتھ میں الٹر وائلیٹ شعاؤں سے بھی بچاتا ہے ۔

۹مچھلی ۔
جلد کو دیر تک موائسچرائز اور ہائڈریٹڈ رکھنے کیلئے مچھلی بڑی مفید ہے ۔السی کے بیج بھی مچھلی کا نعم البدل ہو سکتے ہیں جوجلد کے خلیوں کو مضبوط کرتے ہیں اور چہرے کی جھائیاں دور کرنے میں مد کرتے ہیں ۔

۱۰۔ڈیری پروڈکٹس
خواتین کی جلد کو مردوں کے مقابلے میں زیادہ وٹامن اے کی ضرورت ہوتی ہے اس لئے ایسی خواتین جن کی جلد خشک ہو انھیں انڈہ ،دودھ گوشت ( کلیجی ) کھانی چاہئے ، ان غذاؤں کے علاوہ ہرے پٹے والی سبزیاں اور سیب میں بھی وٹامن اے پایا جا تا ہے ،وٹامن ایکے حصول کے لئے ہرے پتوں والی سبزیوں کا رس پینا بہت مفید ہوتا ہے

Dry skin is a big problem with many people.
Let's explore some very useful dry skin foods to eat (in Urdu) and pave your path toward a fresh, healthy and beautiful skin.

According to a famous skin expert, we look as what we eat. This notion is 100% correct. Our food directly puts direct impact on our skin health. Those who use salt more, their skin looks swollen. Similarly, adding silica, antioxidants and omega 3 fatty acids to the food gives shine and flexibility to the skin.

Find out dry skin foods to eat in Urdu below and enhance shine and grace of your skin.

Tags: Dry Skin Totkay in Urdu Best Fruits for Dry Skin Foods That Moisturize Skin

Dry Skin Foods To Eat

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Dry Skin Foods To Eat and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Dry Skin Foods To Eat to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sumair Mumtaz  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   5023 Views   |   22 Sep 2017
About the Author:

Sumair Mumtaz is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sumair Mumtaz is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 29 March 2024)

Khushk Jild Walo Ko Kya Khana Chahiye

Khushk Jild Walo Ko Kya Khana Chahiye ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ Khushk Jild Walo Ko Kya Khana Chahiye سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔