کہیں آپ بھی جعلی انڈے خرید کر نہیں لا رہے ؟ اصلی اور نقلی انڈے کی پہچان کی وہ ٹپس جو آپ کو دوکاندار کی چالاکی سے بچائیں گی

یہ بات بالکل درست ہے کہ آج مہنگائی کے اس دور میں دیگر اشیاء کے ساتھ ساتھ انڈے کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے لیکن جن کا ناشتہ انڈے کے بغیر نامکمل ہوتا ہے وہ ہر صورت اس غذا کو استعمال کرتے ہیں۔

سردیوں میں انڈہ زیادہ کھایا جاتا ہے کیونکہ یہ جسم کو گرم رکھتا ہے اور کیونکہ اس کے بے شمار فوائد بھی موجود ہیں۔ لیکن کیا آپ جو انڈے خرید کر گھر لا رہے ہیں کیا آپ جانتے ہیں کہ وہ اصلی ہیں یا نقلی؟

اصلی اور نقلی انڈوں کی پہچان کرنا ہر عام شخص کے لیے مشکل تھا جو اب زیادہ مشکل نہیں رہے گا کیونکہ آج ہم آپ کو وہ طریقہ بتائیں گے جس سے آپ با آسانی انڈوں کی دکان پر ہی پتہ لگانے میں کامیاب ہوجائیں گے کہ وہ اصلی ہیں یا نقلی۔

مارکیٹوں میں ان دنوں بے ایمانی کا بازار سر گرم ہے۔ دکانوں میں کھلے عام کیمکل والے جعلی مضر صحت انڈے فروخت کیے جا رہے ہیں جو کھل انسانی صحت کے ساتھ کھلواڑ ہے۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ ان کا ذائقہ بھی اصلی انڈے کی طرح ہوتا ہے جو صحت کے لیے جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔ آیئے آپ کو بتاتے ہیں اصلی اور نقلی انڈے کی پہچان کے بارے میں۔

جعلی انڈے باہر ممالک سے پاکستان امپورٹ ہو رہے ہیں بلکہ اب تو یہاں بھی تیار کیے جانے لگے ہیں۔ انڈے کے چھلکے کو کیلشیم کاربونیٹ سے بنایا جاتا ہے،اس کے علاوہ انڈے کی زردی اور سفیدی کو سوڈیم سوڈیم ایلگنیٹ ، کیلشیم آکسائڈ پانی اور فوڈ کلر ڈال کر بنایا جا رہا ہے۔

یہ سارا مواد انسانی صحت کے لیے زہر کی حیثیت رکھتا ہے۔ اصلی انڈے کے مقابلے نقلی انڈے کے بیرونی سوراخ زیادہ چمکدار اور چکنے محسوس ہوتے ہیں۔

اصلی انڈے میں ایک خاص قسم کی بو ہوتی ہے۔ اصلی انڈے کو ہلانے سے کوئی آواز سنائی نہیں دیتی جبکہ نقلی انڈے کو ہلانے سے ایسی آواز پیدا ہوتی ہے جیسے وہ کھوکلا ہو۔

نقلی انڈے کی سب سے عام پہچان یہ ہے کہ اسے توڑتے ہی سفیدی اور زردی ایک دوسرے سے مل جاتی ہے۔جبکہ اصلی انڈے کی زردی اور سفیدی الگ الگ رہتی ہے۔

اصلی انڈہ ابالے جانے کے بعد نیچے بیٹھ جاتا ہے اور نقلی انڈہ ابالنے کے بعد اوپر تیرنا شروع کر دیتا ہے۔

Naqli Andon Ki Pehchan

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Naqli Andon Ki Pehchan and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Naqli Andon Ki Pehchan to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In News  |   0 Comments   |   2942 Views   |   12 Jan 2023
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 12 November 2024)

کہیں آپ بھی جعلی انڈے خرید کر نہیں لا رہے ؟ اصلی اور نقلی انڈے کی پہچان کی وہ ٹپس جو آپ کو دوکاندار کی چالاکی سے بچائیں گی

کہیں آپ بھی جعلی انڈے خرید کر نہیں لا رہے ؟ اصلی اور نقلی انڈے کی پہچان کی وہ ٹپس جو آپ کو دوکاندار کی چالاکی سے بچائیں گی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کہیں آپ بھی جعلی انڈے خرید کر نہیں لا رہے ؟ اصلی اور نقلی انڈے کی پہچان کی وہ ٹپس جو آپ کو دوکاندار کی چالاکی سے بچائیں گی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔