عقل داڑھ کا نکلنا کیا عقل کے آجانے کا اعلان ہوتا ہے یا عقل کے ختم ہو جانے کا اشارہ، لوگ اس کے بارے میں ایسا کیوں کہتے ہیں؟

سترہ سے پچیس سال کی عمر میں ہر فرد عقل داڑھ کے نکلنے کے تجربے سے لازمی طور پر گزرا ہوگا۔ یہ تجربہ انتہائی درد ناک اور اذیت ناک ہوتا ہے۔ درحقیقت ہر انسان کے منہ میں 32 دانت ہونے چاہئیں لیکن سترہ سے 25 سال کی عمر سے پہلے اس کے منہ میں 32 کے بجائے 28 دانت ہوتے ہیں ۔ اور اس کی چار بقایا داڑھیں اس کے جوان ہونے کے بعد نکلتی ہیں-

عمل داڑھ کو عقل داڑھ کیوں کہا جاتا ہے؟

عقل داڑھ کے حوالے سے لوگوں میں کئی کہاوتیں مشہور ہیں ۔ کچھ لوگوں کا یہ ماننا ہوتا ہے کہ عقل داڑھ کے نکلنے کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ یہ انسان عقل سے بالکل فارغ ہو گیا ہے۔ جب کہ کچھ افراد عقل داڑھ کے نکلنے کو عقل کے بڑھ جانے سے تعبیر کرتے ہیں-
لیکن آپ کو یہ جان کر حیرت ہو گی کہ ماہرین کے مطابق عقل داڑھ کا عقل سے کوئی تعلق نہیں ہوتا ہے۔ یہ درحقیقت تھرڈ مولر دانت یا داڑھیں ہوتی ہیں جو کہ انسان کے منہ کے اندر اس وقت نکلتی ہیں جب کہ انسان بلوغت کی منزل پر پہنچ جاتا ہے ۔ بالغ ہونے سے مراد کسی بھی انسان کے باشعور اور سمجھدار ہونے سے لی جاتی ہے ۔ اسی وجہ سے بلوغت کے بعد نکلنے والی ان داڑھوں کو عقل داڑھ کا نام دیا جاتا ہے-

عقل داڑھ لمبی عمر کا سبب

عقل داڑھ کے حوالے سے لوگوں میں ایک اور نظریہ بھی موجود ہے جس کے مطابق کہا جاتا ہے کہ عقل داڑھ اگر دیر سے نکلنا شروع ہو تو یہ درحقیقت انسان کی طویل عمر کا اشارہ ہوتی ہے- لیکن ڈاکٹرز کا اس کے حوالے سے یہ کہنا ہے کہ عقل داڑھ کا جلدی یا دیر سے نکلنے کا انسانی عمر سے کوئی تعلق نہیں ہوتا ہے-

عقل داڑھ کا کام

عقل داڑھ اگر درست انداز میں نکل آئے اور اس میں کسی قسم کی تکلیف نہ ہو تو اس صورت میں اس کا کام غذا کو چبانا ہوتا ہے ۔

عقل داڑھ تکلیف کا سبب

عام طور پر انسان کے منہ کے اندر عقل داڑھ کے نکالنے کی جگہ محدود ہوتی ہے اسی وجہ سے جب یہ نکلنے لگتی ہے تو یہ جبڑے میں جگہ بنانے کی کوشش کرتی ہے اور جگہ نہ ملنے کے سبب اکثر یا تو یہ ٹیڑھی نکل آتی ہے یا پھر یہ شدید تکلیف کا باعث ہوتی ہے- اس وجہ سے ڈینٹیسٹ کسی قسم کے انفیکشن کے سبب اس کو نکال دینے کو فوقیت دیتے ہیں-

عقل داڑھ کی تکلیف سے بچنے کے ٹوٹکے

عقل داڑھ کے نکلنے کے تکلیف دہ عمل سے سے بچنے کے لیے عام طور پر بڑے بوڑھے یہ مشورہ دیتے ہیں کہ جس طرف کی عقل داڑھ نکل رہی ہو اس طرف سے اگر چیونگم باقاعدگی سے چبائی جائے تو اس طرف کا گوشت چیونگم چبانے سے ہٹ جاتا ہے اور یہ آسانی سے نکل آتی ہے لیکن کسی قسم کی تکلیف کی صورت میں اس حوالے سے داکٹر سے رجوع کرنا زيادہ بہتر حل ہے-
بشکریہ: ہماری ویب

Aqal Darh Ke Dard Ka Ilaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Aqal Darh Ke Dard Ka Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Aqal Darh Ke Dard Ka Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Musaddiq  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   6074 Views   |   14 Apr 2021
About the Author:

Musaddiq is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Musaddiq is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

عقل داڑھ کا نکلنا کیا عقل کے آجانے کا اعلان ہوتا ہے یا عقل کے ختم ہو جانے کا اشارہ، لوگ اس کے بارے میں ایسا کیوں کہتے ہیں؟

عقل داڑھ کا نکلنا کیا عقل کے آجانے کا اعلان ہوتا ہے یا عقل کے ختم ہو جانے کا اشارہ، لوگ اس کے بارے میں ایسا کیوں کہتے ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ عقل داڑھ کا نکلنا کیا عقل کے آجانے کا اعلان ہوتا ہے یا عقل کے ختم ہو جانے کا اشارہ، لوگ اس کے بارے میں ایسا کیوں کہتے ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔