اگر آپ صرف 9 دن چینی نہیں کھائیں گے تو یہ حیرت انگیز تبدیلیاں آپ کے جسم میں آئیں گی

ہم اپنی روز کی خوارک میں اندازاً9چمچ چینی کے کھاتے ہیں اور اگر اس سے زیادہ کھایا جائے تو جسم پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں لیکن اگر یہ مقدار کم کردی جائے یا بالکل ختم کردی جائے تو جسم میں بہت سی مثبت تبدیلیاں واقع ہوتی ہیں۔جرنلObesityمیں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اگر یہ مقدار بالکل ختم کردی جائے تو صرف نو دنوں میں آپ کے جسم میں حیرت انگیز تبدیلیاں واقع ہوں گی۔

تحقیق میں 43ایسے موٹے بچے لئے گئے جن کی عمرنو اور18سال کے درمیان تھی اور انہیں چینی کی جگہ سٹارچ دیا گیامیں کیلوریز کی اتنی ہی مقدار تھی جتنی چینی میں ہوتی ہے۔صرف9دن بعد ان بچوں کا بلڈ پریشر 4.3فیصد کم تھا جبکہ کولیسٹرول کی مقدار بھی 12.5فیصد کم ہوچکی تھی۔اسی طرح خالی پیٹ ان کا انسولین لیول 53فیصد کم تھا۔تحقیق کار ڈاکٹر رابرٹ لسٹنگ کا کہنا تھا کہ ان بچوں کی صحت میں خوشگوار تبدیلی دیکھی گئی اور اگر والدین اپنے بچوں کی خوراک سے چینی کو نکال سکیں تو ان کی صحت شاندار ہوسکتی ہے۔

اس کا کہنا تھا کہ چینی ہمارے جسم کے لئے ایسے ہی خطرناک ہے جیسے تمباکو یا کوکین ہے کیونکہ چینی سے ملنے والی کیلوریز سے جو چربی بنتی ہے اس سے دل،جگر اور گردوں کی بیماریاں پیدا ہوتی ہیں۔اس کا کہنا ہے کہ چینی کا نقصان اس سے بننے والے حرارے نہیں بلکہ اس میں موجود تاثیر ہے اور اس سے بننے والی چربی ہمارے جسم کوبہت زیادہ نقصان پہنچاتی ہے۔جس سے جسم میں بہت سے بیماریاں پیدا ہونے کا خدشہ ہوتا ہے

Cheeni Ke Nuqsanat

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Cheeni Ke Nuqsanat and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Cheeni Ke Nuqsanat to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Iffat  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   28081 Views   |   06 May 2022
About the Author:

Iffat is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Iffat is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

اگر آپ صرف 9 دن چینی نہیں کھائیں گے تو یہ حیرت انگیز تبدیلیاں آپ کے جسم میں آئیں گی

اگر آپ صرف 9 دن چینی نہیں کھائیں گے تو یہ حیرت انگیز تبدیلیاں آپ کے جسم میں آئیں گی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اگر آپ صرف 9 دن چینی نہیں کھائیں گے تو یہ حیرت انگیز تبدیلیاں آپ کے جسم میں آئیں گی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔