باپ مرا تو صرف 30 روپے تھے.. بیوہ ماں کے ساتھ رشتے داروں کے اسٹور میں رہنا پڑا! مشہور شخصیات کا دکھ بھرا ماضی

عام لوگوں کی طرح مشہور شخصیات کا بھی ماضی ہوتا ہے جو اکثر ان کی حالیہ زندگی کی طرح خوبصورت نہیں ہوتا۔ ایسے ہی چند لوگوں کا ذکر ہم آج کے آرٹیکل میں کریں گے جو اپنے ماضی کو یاد کرتے روپڑے۔

“میں کسان کا بیٹا ہوں۔ ہمارے پاس زیادہ پیسے نہیں ہوتے تھے۔ جب اسکول میں پڑھتا تھا تو اپنی ماں سے پین کے لئے 5 روپے مانگتا تھا وہ کہتی تھیں کہ پین 5 روپے کا آتا ہے؟ میں کہتا تھا اماں پین کے ساتھ اس کا ڈھکن ہوتا ہے اور فلاں فلاں 5 چیزیں ہوتی ہیں اس لئے یہ 5 روپے کا آتا ہے۔ ماں اتنی بھولی تھیں کہ یقین کرلیتی تھیں“

یہ کہنا ہے بھارت کے لیجنڈری اداکار نواز الدین صدیقی کا جنھوں نے فلم انڈسٹری میں آنے سے پہلے کافی غربت کے دن دیکھے۔ ایک انٹرویو میں انھوں نے بتایا کہ وہ اتنے غریب تھے کہ 2، 3 دن کھانا نہ ملتا تو بھی فرق نہیں پڑتا تھا کیوں کہ یہ ان کے لئے معمول کی بات تھی۔

باپ کے کفن دفن کے بھی پیسے نہیں تھے

غربت بھرا ماضی رکھنے والے نواز الدین اکیلے ہی شخص نہیں بلکہ بالی وڈ کے گیتوں میں جان ڈالنے والی معروف کوریوگرافر فرح خان کا ماضی تکلیف دہ حد تک غربت سے بھرپور تھا۔ فرح نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ جب ان کے والد کا انتقال ہوا تھا تو وہ اور ان کے بھائی ساجد نوعمر تھے اور اتنے غریب تھے کہ والد کے کفن دفن کے پیسے بھی نہیں تھے۔ ان کے پاس صرف 30 روپے تھے۔ اس وقت ان کی مدد سلمان خان کے والد نے کی تھی البتہ انھیں اپنی بیوہ ماں کے ساتھ کبھی ایک رشتے دار تو کبھی دوسرے رشتے دار کے گھر رہنا پڑتا تھا۔ 6 سال تک دونوں بہن بھائی اپنی ماں کے ساتھ ایک رشتے دار کے اسٹور روم میں رہتے تھے۔

غربت کا احساس بہن کو نہیں ہونے دیا

بالی وڈ کے کھلاڑی اکشے کمار کا ماضی بھی کچھ مختلف نہیں۔ ویٹر کی نوکری کرنے والے اکشے کافی غریب تھے البتہ اپنی بہن سے بہت پیار کرتے تھے۔ کچھ دن پہلے ان کی بہن کی جانب سے بھیجے گئے خط میں یہ انکشاف کیا گیا کہ “بھائی نے اپنی محبت سے کبھی یہ احساس نہیں ہونے دیا کہ ہم غریب ہیں“ جس شو میں یہ خط پڑھ کر سنایا گیا اکشے وہیں موجود تھے اور اپنا ماضی یاد کر کے رو پڑے۔

Baap Mara Ko Sirf 30 Rupy Thy

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Baap Mara Ko Sirf 30 Rupy Thy and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Baap Mara Ko Sirf 30 Rupy Thy to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1534 Views   |   11 Jan 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 24 April 2024)

باپ مرا تو صرف 30 روپے تھے.. بیوہ ماں کے ساتھ رشتے داروں کے اسٹور میں رہنا پڑا! مشہور شخصیات کا دکھ بھرا ماضی

باپ مرا تو صرف 30 روپے تھے.. بیوہ ماں کے ساتھ رشتے داروں کے اسٹور میں رہنا پڑا! مشہور شخصیات کا دکھ بھرا ماضی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ باپ مرا تو صرف 30 روپے تھے.. بیوہ ماں کے ساتھ رشتے داروں کے اسٹور میں رہنا پڑا! مشہور شخصیات کا دکھ بھرا ماضی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔