اکثر لوگوں کے چہرے، گردن یا ہاتھوں وغیرہ کی جلد پر کالے سے رنگ کا موٹا حصہ ابھر آتا ہے جسے مسے بھی کہا جاتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق یہ مسے انسانی صحت کے لیے بالکل بے ضرر ہوتے ہیں لیکن اسے دیکھ کرمحسوس کر کے الجھن ہوتی ہے۔عام طور پر یہ جینیاتی طور پر والدین سے بچوں میں منتقل ہوتے ہیں۔ لیکن اس کے علاوہ بھی یہ ہو سکتے ہیں۔ اس کو ہٹانا بھی کافی آسان ہوتا ہے اور کسی بھی جلد کے ڈاکٹر سے اس کی سرجری کرائی جاسکتی ہے۔ تاہم اگر آپ ڈاکٹر سے رجوع نہیں کرنا چاہتے تو درج ذیل ٹوٹکے بھی کارآمد ثابت ہوسکتے ہیں۔
سیب کا سرکہ:
تھوڑی سی مقدار میں روئی لیں اور اسے سیب کے سرکے میں ڈبو دیں، پھر اسے مسوں پر رکھ دیں اور کچھ دیر کے لیے لگا رہنے دیں۔ اس عمل کو کئی دن تک دہرائیں، آپ دیکھیں گے کہ مسے بتدریج سکڑ کر غائب ہوجائیں گے۔
بیکنگ سوڈا اور کیسٹر آئل:
کیسٹر آئل اور بیکنگ سوڈا کے مسکچر کو مسوں پر لگائیں اور پھر اس پر بینڈیج یا پٹی لگا دیں۔ اس مکسچر کو چند گھنٹوں کے لیے لگا رہنے دیں، بہتر نتائج کے لیے اس عمل کو دن میں دو سے تین بار دہرائیں۔
پیاز کا عرق:
ایک پیاز کو کاٹیں اور نمک چھڑک کر ایک ڈونگے میں رات بھر کے لیے چھوڑ دیں، اگلی صبح اس کا عرق نکالیں اور اسے دس سے بارہ دن تک ہر رات متاثرہ حصے پر لگائیں۔
کیلے کا چھلکا :
کیلے کے چھلکے کا ایک چھوٹا ٹکڑا کاٹیں اور اسے مسے کے اوپر رکھ دیں۔ اسے کسی بینڈیج سے چپکا دیں اور رات بھر کے لیے چھوڑ دیں، اس عمل کو اس وقت تک دہرائیں جب تک مسہ ختم نہیں ہوجاتا۔
گھوڑے کا بال :
یہ ایک قدیم نسخہ ہے۔ کسی کوچوان سے گھوڑے کا بال لے لیجئے اور اسے مسے کے گرد باندھئے۔ کہتے ہیں کہ اس سے چند روز میں مسہ جھڑ کر ختم ہوجاتا ہے۔
ارنڈ کا تیل :
ارنڈ کے تیل میں کپڑا بھگو کر مسوں پر باندھنے سے مسے ٹھیک ہوجاتے ہیں۔
دھنیا اور تل:
دھنیااور تل پیس کر مسوں پر لیپ کرنے سے مسے ختم ہوتے ہیں۔
یہ سب گھریلو ٹوٹکے مسوں کا مستقل علاج نہیں ،مستقل علاج کے لئے لیزر ٹریٹمنٹ کروانا ضروری ہے۔اس کے بغیر یہ دوبارہ ہو جاتے ہیں۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Masson Ka Asan Gharelu Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Masson Ka Asan Gharelu Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.