ایک ہفتے تک انجیر کو پانی میں بھگو کر صبح کھائیں تو جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے؟

انجیر پاکستان میں ایک عام پھل ہے جس کا ذکر قدیم یونانی اور رومی تاریخ میں بھی ملتا ہے۔ اس زمانے میں اس پھل کو خوشحالی، بانجھ پن سے بچاؤ اور فراخی رزق کی علامت سمجھا جاتا تھا۔ انجیر کو خشک یا تازہ کسی بھی شکل میں کھایا جائے، متعدد فائدہ مند اجزاء سے بھرپور یہ سوغات متعدد بیماریوں سے بچانے میں مدد دے سکتی ہے۔ یہ پھل متعدد
حوالوں سے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے اور عام صحت کو بھی بہتر بناتا ہے جس کے چند فوائد درج ذیل ہیں۔


بانجھ پن سے تحفظ
یہ مردوں اور خواتین دونوں کو بانجھ پن سے تحفظ دیتا ہے، طبی سائنس کے مطابق اس پھل میں موجود منرلز ان ہارمونز کے لیے ضروری ہیں جو بانجھ پن سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

بواسیر کے خلاف مفید
انجیر قدرتی فائبر سے بھرپور ہے جو کہ بواسیر کے حوالے سے مددگار ثابت ہوتا ہے۔

نظام ہاضمہ کے لیے بہترین
انجیر کا استعمال معدے کے تیزاب کو الکلی میں بدل دیتا ہے تو جن افراد کو معدے کے امراض جیسے تیزابیت، بدہضمی کا سامنا ہوتا ہے، ان کے لیے انجیر کھانا فائدہ مند ہوتا ہے، کچھ ہفتوں تک رات کو انجیر پانی میں بھگو کر صبح کھانا ایسے افراد کے لیے مفید ہے۔

قبض دور کرے
انجیر میں غذائی فائبر کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جو کہ آنتوں کو متحرک کرنے میں مدد دیتی ہے، جس سے قبض کی شکایت دور ہوتی ہے۔

امراض قلب سے تحفظ
انجیر میں موجود فینول، اومیگا تھری اور اومیگا تھری سکس فیٹی ایسڈز خون کی شریانوں کی صحت مستحکم رکھتے ہیں، فیٹی ایسڈز سے امراض قلب کا خطرہ کم ہوتا ہے جس سے ہارٹ اٹیک سے تحفظ ملتا ہے۔

جسمانی توانائی اور اعصاب کے لیے
انجیر میں قدرتی وٹامن بی کمپلیکس موجود ہوتا ہے جو کہ اعصاب کے لیے انتہائی ضروری ہوتا ہے، اسی طرح وٹامن بی جسمانی توانائی کے لیے بھی بہت ضروری ہے کیونکہ اس کی کمی ہیموگلوبن کی مناسب مقدار نہ بننے کا باعث بنتی ہے، جس کے نتیجے میں جسم تھکاوٹ کا جلد شکار ہوتا ہے جبکہ ۔اکثر سر بھی چکرانے لگتا ہے۔

جسمانی وزن میں کمی
انجیر میٹابولزم کو قدرتی استحکام فراہم کرنے والا پھل ہے جو جسمانی وزن میں کمی لانے میں مدد دے سکتا ہے اور اکثر اسے موٹاپے کے شکار افراد کو کھانے کا مشورہ بھی دیا جاتا ہے، تاہم دودھ کے ساتھ اسے کھانا جسمانی وزن میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔

بلڈ پریشر میں کمی
انجیر میں موجود کیلشیئم اور میگنیشم خون کی شریانوں کو سکون پہنا کر بلڈ پریشر کوبڑھنے سے روکتے ہیں۔

چینی کی لت سے نجات میں بھی مدد دے
اگر آپ کو چینی یا یوں کہہ لیں میٹھا بہت پسند ہے تو انجیر اس کا صحت مند متبادل ثابت ہوسکتی ہے، اس میں قدرتی مٹھاس کافی زیادہ ہوتی ہے جو کہ کچھ میٹھا کھانے کی خواہش پر قابو پانے میں مدد دے گی جبکہ زیادہ کیلوریز بھی جسم کا حصہ نہیں بنیں گی۔
یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالےسے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

Pani Main Anjeer Bigho Kar Khane Ke Fyde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Pani Main Anjeer Bigho Kar Khane Ke Fyde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Pani Main Anjeer Bigho Kar Khane Ke Fyde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   21537 Views   |   30 Nov 2021
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 07 September 2024)

ایک ہفتے تک انجیر کو پانی میں بھگو کر صبح کھائیں تو جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے؟

ایک ہفتے تک انجیر کو پانی میں بھگو کر صبح کھائیں تو جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ایک ہفتے تک انجیر کو پانی میں بھگو کر صبح کھائیں تو جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔