صرف 2 گھنٹے سوتی ہوں۔۔ اشنا شاہ نے اچانک فلرز کروانا کیوں چھوڑ دیے؟ خوفناک تجربہ بیان کردیا

Ushna Shah Fillers Experience

اداکارہ اور ٹی وی میزبان اشنا شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں کاسمیٹک پروسیجر کروانے کا تجربہ خوفناک ثابت ہوا، جس کے بعد وہ ہمیشہ کے لیے اس سے توبہ کر چکی ہیں!

اپنے شو میں اداکارہ صرحا اصغر سے گفتگو کے دوران اشنا شاہ نے بتایا:

"میں بہت کم سوتی ہوں، شاید دن میں ایک یا دو گھنٹے۔ اسی وجہ سے میری آنکھوں کے نیچے سیاہ دھبے پڑ چکے ہیں، جنہیں کم کرنے کے لیے میں فلرز کرواتی تھی۔ ایک بار جب میں نے دوبارہ فلرز کروانے کا سوچا، تو ایک سیلون والوں نے پیش کش کی کہ وہ بھی یہ پروسیجر کرتے ہیں، اور میں نے ان پر بھروسا کر لیا۔"

مگر یہ فیصلہ ان کے لیے خطرناک ثابت ہوا! اشنا نے مزید بتایا

"انہوں نے فلرز میں کوئی اور چیز ملا دی، جس سے میری دونوں آنکھیں بُری طرح سوج گئیں۔ مجھے شدید تکلیف ہوئی، اور آخرکار مساج کروا کر یہ فلرز نکلوانا پڑے۔ لیکن اس کے بعد میرے چہرے کے داغ مزید بڑھ گئے، اور اب میری آنکھوں کے نیچے پہلے سے بھی زیادہ گہرے نشانات ہیں۔"

"پہلے میں نے کبھی اس بارے میں بات نہیں کی، مگر اب میں کھل کر کہہ رہی ہوں— میرا تجربہ اتنا برا رہا کہ اب میں دوبارہ ایسی غلطی نہیں دہراؤں گی!"

یہ واقعہ خوبصورتی کے شوقین افراد کے لیے ایک سبق ہے کہ کسی بھی پروسیجر سے پہلے مکمل تحقیق اور مستند ماہرین سے ہی رجوع کیا جائے!

Ushna Shah Fillers Experience

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Ushna Shah Fillers Experience and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ushna Shah Fillers Experience to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   54 Views   |   12 Mar 2025
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 12 March 2025)

صرف 2 گھنٹے سوتی ہوں۔۔ اشنا شاہ نے اچانک فلرز کروانا کیوں چھوڑ دیے؟ خوفناک تجربہ بیان کردیا

صرف 2 گھنٹے سوتی ہوں۔۔ اشنا شاہ نے اچانک فلرز کروانا کیوں چھوڑ دیے؟ خوفناک تجربہ بیان کردیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ صرف 2 گھنٹے سوتی ہوں۔۔ اشنا شاہ نے اچانک فلرز کروانا کیوں چھوڑ دیے؟ خوفناک تجربہ بیان کردیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔