Get Rid of Blackheads - Blackheads Khatam Karne Ka Tarika
چہرے پر ہونے والے بلیک اور وئٹ ہیڈز ہر طرح کے چہرہ کو بدصورت بناتے ہیں ۔ یہ اس صورت میں بنتے ہیں جب چہرے کے مساموں میں آئل یا گندگی وغیرہ جم جانے، چہرے سے نکلنے والا آئل (جوکہ خاص طور پر گرمیوں کے موسم میں جلد سے خارج ہوتا ہے ) بلیک ہیڈز بننے کی سب سے بڑی وجہ سمجھا جاتا ہے نہ صرف یہ بلکہ ڈیڈ اسکن سیل یعنی جلد کے مردہ خلیات بھی اس کی افزائش کا سبب بن سکتے ہیں ۔ بلیک اور سفید ہیڈز میں واضح طور پر فرق محسوس کیا جا سکتا ہے ۔ اگر چہرے کے مسام بہت کھلے ہوئے ہیں تو ہوا میں موجود گندگی ان مساموں میں جمع ہوتی رہتی ہے جس سے بعد ازان سیاہ نقطے کی شکل اختیار کر لیتی ہے ۔ یہ سیاہ نقطہ بلیک ہیڈز ہوتا ہے ۔
بلیک ہیڈز کے خاتمے کے لیے چند مفید اور گھریلو تراکیب ایسی ہیں جن کا دوسے تین بارسے زائد استعمال کرنا جلد کے لئے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے اس کے علاوہ جو طریقہ اسکن کی ٹائپ پر سوٹ کرے اسے 15دنوں میں ایک بار استعمال کریں ۔
انڈے کی سفیدی کا ماسک :
انڈے کی سفیدی کا ماسک سب سے آسان ماسک کہلاتا ہے ۔ یہ ماسک وقتی طور پر نہ صرف کھلے مسامسوں کو ٹائٹ کرتا ہے بلکہ ان کی اندرونی صفائی بھی کرتا ہے ۔ اسی کے استعمال سے بلیک ہیڈز کادھیرے دھیرے خاتمہ ہوتا ہے اور نئے بلیک ہیڈز بننے کا عمل سست ہو کر ختم ہو جاتا ہے ۔یہ بات یاد رکھیں کہ انڈے کی سفیدی کو جب ماسک کے طور پر طور لگائیں تو اس کی انتہائی پتلی یا باریک تہہ چہرے پر لگائیں ۔
دار چینی اور شہد کا ماسک :
دارچینی (پاؤڈر) اور شہد کا ملاپ بلیک ہیڈز کے خاتمے کے لیے حیرت انگیز کام کرتا ہے ۔ شہد جو کہ اینٹی بیکٹیریل صلاحیت ایکنی اور آپ کو بیکٹیریا سے دور رکھتا ہے جو چہرے پر دانوں یا ایکنی کا سبب بنتے ہیں جبکہ دار چینی پاؤڈر چہرے کی جلد کو شگفتگی اور تازگی بخشتا ہے ۔ اس ماسک کی تیاری کے لئے ایک کھانے کا چمچ دار چینی پاؤڈر میں ایک کھانے کے چمچ شہد ملالیں اور چہرے پر جہاں بلیک ہیڈز ہوں وہاں اس کی پتلی تہہ لگائیں اس پر صاف کاٹن کے کپڑے کی پٹی رکھیں اور تین سے پانچ منٹ کے بعد اس پٹی کی مدد سے ماسک کھینچ کر اُتار لیں بلیک ہیڈز نکل جائیں گے ۔ موئسچرائزر کا استعمال کرنا کبھی مت بھولیں ۔
لیموں کا ماسک :
بلیک ہیڈز کے خاتمے کے لیے لیموں حیرت انگیز کام کرتا ہے ۔ چہرہ کو اچھی طرح دھونے کے بعد متاثرہ جگہوں پر کاٹن بال کی مدد سے صرف لیموں کا رس لگائیں اور دس سے پندرہ منٹ تک کے لیے چھوڑ دیں اس عمل کو ہفتہ میں تین یا چاربار کریں خاص طور پر رات کو سونے سے قبل اسے لگا لیا جائے اور صبح ٹھنڈے پانی سے منہ دھو کر موئسچرائزر لگالیں ۔ اس کا مسلسل استعمال بلیک ہیڈ کا خاتمہ کر دے گا۔
بھاپ لینے کا عمل:
بلیک ہیڈز کے خاتمے کے لئے اس طریقہ استعمال کو سب سے موثر سمجھا جاتا ہے ۔ دس سے پندرہ منت تک گرم پانی کی بھاپ لیں اور پھر ٹھنڈے پانی سے چہر دھولیں ا س عمل سے مسام کھل جائیں گے اور ان میں پھر میل اور گندگی باہر نکل جائے گی جس سے چہر ہ صاف ہو کر نکھر جائے گا۔
بیکنگ سوڈا :
ایک کھانے کا چمچ بیکنگ سوڈا تھوڑے سے پانی میں اچھی طرح مکس کرلیں کہ ایک پتلا سا آمیزہ بن جائے اس پیسٹ کا چہرے پر مساج کریں یہ مساج گولائی شیپ میں ہونا چاہیے یہ مساج کم ازکم دس منٹ تک جاری رکھیں اور پھر سادہ پانی سے دھو کر موئسچرائزر لگالیں
Here are some very useful Blackhead removal tips in Urdu. Blackheads on face and especially on the nosemake the face look very awkward. They are formed when face pores store oil or dirt and when this dirt is emitted out (usually in summers), is the main reason of black spots on the face. Additionally, dead skin cells are also known as a cause of face blackheads.
See also: homemade blackhead removal tips from nose
KFoods.com is telling some very useful and effective tips on how to get rid of blackheads in Urdu as following.
Tags: Blackhead Removal Tips at Home Blackheads Ka Ilaj Blackhead Treatment in Urdu Blackheads Khatam Karne Ka Tarika
Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Blackheads Ka Khatma Karen 5 Asan Tarikon Se and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Blackheads Ka Khatma Karen 5 Asan Tarikon Se to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Aqib Shehzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shehzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.