3 مہینے کی نابینا بچی کو گود لیا اور پھر.. نادیہ جمیل کی گود لی بیٹی کی بینائی کیسے واپس آئی؟

"نوری میرے لیے معجزہ ہے وہ جب تین ماہ کی نابینا تھی جب میں نے اسے گود لیا تھا، اس کی جب بینائی واپس آئی تو یقین نہیں آیا. نوری اس وقت تین ماہ کی نابینا بچی تھی، جب میں نے اسے پہلی بار دیکھا. یہ خیال آیا تھا کہ بچی کسی غلط جوڑے کے پاس چلی گئی تو وہ اسے بیچارہ بنا دیں گے اور اس کا اعتماد ختم کردیں گے. میں نے اپنے شوہر سے اسے گود لینے کے لیے بات کی اور وہ فوراً تیار ہوگئے اس طرح ہماری بیٹی کی خواہش پوری ہوگئی"

یہ کہنا ہے نادیہ جمیل کا جو ماضی کی مقبول اداکارہ ہونے کے علاوہ کینسر سروائیور ہیں اور کئی بچوں کو گود لے کر ماں کی طرح ان کی پرورش بھی کرتی ہیں. نادیہ جمیل کا کہنا تھا کہ انھوں نے 30 سال پہلے م یتیموں کے ساتھ کام کرنے کا فیصلہ کیا تھا. انھوں نے یتیموں کے ساتھ کسی لالچ کی خاطر کام نہیں کیا، بہت سارے والدین اولاد نہ ہونے کی وجہ سے یتیم خانوں میں موجود ہوتے ہیں، وہ اولاد کے لیے تڑپ رہے ہوتے ہیں۔

نادیہ جمیل نے نوری کے متعلق کہا کہ گود لینے کے بعد ڈاکٹرز نے ہمیں بتایا کہ نوری جب ڈھائی سال کی ہوگی تو اس کی پہلے ایک آنکھ کی سرجری ہوگی اور کچھ وقت بعد اس کے دوسری آنکھ کی سرجری ہوگی۔ ساتھ ہی اس دوران ڈاکٹرز نے تین نئے آئی ڈراپس کا تجربہ کرنے کے لیے نوری کے آنکھوں میں ڈال دیے جس کے بعد اس کی بینائی واپس آگئی۔ اگرچہ نادیہ اس وقت لندن میں تھیں اور جب ان کے میاں نے انہیں ویڈیو کال کے ذریعے نوری کی بینائی واپس آنے کی اطلاع دی تو یہ سن کر بہت حیران ہوگئیں.

نادیہ جمیل کا کہنا تھا کہ اگرچہ ان کی کوئی سگی اولاد نہیں لیکن انھوں نے 6 بچوں کو گود لے رکھا ہے جس میں 5 بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہے. ان کے تمام بچے اب بڑے ہوچکے ہیں.

Nadia Jameel Interview About Her Adopted Daughter Noori

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Nadia Jameel Interview About Her Adopted Daughter Noori and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Nadia Jameel Interview About Her Adopted Daughter Noori to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   10218 Views   |   22 Nov 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

3 مہینے کی نابینا بچی کو گود لیا اور پھر.. نادیہ جمیل کی گود لی بیٹی کی بینائی کیسے واپس آئی؟

3 مہینے کی نابینا بچی کو گود لیا اور پھر.. نادیہ جمیل کی گود لی بیٹی کی بینائی کیسے واپس آئی؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ 3 مہینے کی نابینا بچی کو گود لیا اور پھر.. نادیہ جمیل کی گود لی بیٹی کی بینائی کیسے واپس آئی؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔