مری ہوئی ماں سے کہا کہ ڈرنا نہیں سب ٹھیک ہوجائے گا۔۔ یاسرہ رضوی والدہ کے انتقال پر کیوں نہیں روئیں؟ انٹرویو میں بتادیا

“اس سال کے شروع میں میرے ماں باپ کا انتقال ہوگیا۔ اپنی والدہ کے جنازے کے دوران میں روئی نہیں تھی بلکہ مستقل ان سے باتیں کررہی تھی، میں اپنی ماں سے کہہ رہی تھی کہ ڈرنا نہیں، سب ٹھیک ہوجائے گا۔ اپنی والدہ کو آخری غسل دینے کے لیے ہمت چاہیے ہوتی ہے، وہ ماں جو آپ کے سامنے جوان عورت ہوتی ہے۔ انھیں غسل دینے کے دوران اور اس کے بعد بھی میں اپنی مری ہوئی والدہ سے کہہ رہی تھی کہ پیاری امی پریشان مت ہونا، آپ بہت اچھی خاتون تھیں، سب ٹھیک ہوجائے گا“

یہ الفاظ کہنے والی کوئی اور نہیں بلکہ معروف اداکارہ یاسرہ رضوی ہیں۔ صحافی ملیحہ رحمٰن کو دیے جانے والے حالیہ انٹرویو میں یاسرہ رضوی نے اپنی والدہ کی موت کے حوالے سے کچھ انکشاف کیے۔

یاسرہ رضوی کہتی ہیں کہ ’میت کو ایمبولنس تک میں نے خود چھوڑا لیکن اپنی ماں کے انتقال پر میں روئی نہیں مجھے دیکھ کر میری کزنز اپنے بچوں کو کہہ رہی تھیں کہ مجھے دیکھ کر میری کزنز اپنے بچوں کو کہہ رہی تھیں کہ بیٹا اگر کل کو ہم مر جائیں تو بیٹھ کر رونے کے بجائے تو ہمیں بھی یاسرہ باجی کی طرح رخصت کرنا۔

ماں کے انتقال کے بعد میں نے اگلے تین دن تک کچھ نہیں کھایا۔ مجھے نیند بھی نہیں آرہی تھی لیکن رونا بھی نہیں آرہا تھا۔ میں دوسروں کو لطیفے سنا کر ہنسا رہی تھی، 3 سے 4 دن تک میں خود بھی ہنس رہی تھی، کیا اس کا یہ مطلب ہے کہ میں انسان نہیں ہوں؟ کیا یہ جذبات ٹھیک نہیں ہیں؟

Yasra Rizvi Arranged Unconventional Funeral For Mother

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Yasra Rizvi Arranged Unconventional Funeral For Mother and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Yasra Rizvi Arranged Unconventional Funeral For Mother to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   11096 Views   |   03 Sep 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 27 December 2024)

مری ہوئی ماں سے کہا کہ ڈرنا نہیں سب ٹھیک ہوجائے گا۔۔ یاسرہ رضوی والدہ کے انتقال پر کیوں نہیں روئیں؟ انٹرویو میں بتادیا

مری ہوئی ماں سے کہا کہ ڈرنا نہیں سب ٹھیک ہوجائے گا۔۔ یاسرہ رضوی والدہ کے انتقال پر کیوں نہیں روئیں؟ انٹرویو میں بتادیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ مری ہوئی ماں سے کہا کہ ڈرنا نہیں سب ٹھیک ہوجائے گا۔۔ یاسرہ رضوی والدہ کے انتقال پر کیوں نہیں روئیں؟ انٹرویو میں بتادیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔