انکل مجھے پکڑ کر کہتے ہیں کہ ۔۔ بچوں کی وہ باتیں جن پر والدین اکثر توجہ نہیں دیتے، جانیں یہ بعد میں کن بُرے حادثات میں بدل سکتی ہیں؟

بچوں کی باتوں پر توجہ نہ دینا ایک سنگین مسئلہ ہے جسے اکثر والدین نظر انداز کرتے ہیں، خاص کر جب وہ بچے باہر کھیلنے یا اسکول جاتے ہوں کیونکہ بچوں کی اپنی کہانیاں ہوتی ہیں جن میں آدھی سچی اور آدھی بناؤٹی ہوتی ہیں۔ کبھی کوئی قصہ سناتے ہیں تو کبھی کوئی بہانا، روز کچھ نہ کچھ نیا لگا رہتا ہے اسلیئے اکثر و بیشتر والدین بھی ان کی باتیں سن کر ٹال دیتے ہیں۔

لیکن آج کل جس طرح کا ماحول ہے آئے دن بچوں کے ساتھ جنسی حادثات کی خبریں ٹی وی اور سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہتی ہیں، ایسے میں اگر آپ کا بچہ گھر آ کر آپ کو یہ کہے کہ فلاں شخص نے مجھے ہاتھ لگایا یا کوئی نا مناسب بات کہی تو ہرگز اس وقت اپنے بچے یا بچی کی بات کو نظرانداز نہ کریں کیونکہ یہ آگے چل کر کسی بڑی مصیبت کا سبب بن سکتا ہے۔

بچوں کے جنسی استحصال کی روک تھام کے لیے استعمال ہونے والے سب سے عام جملے میں سے ایک "گڈ ٹچ اور بیڈ ٹچ" ہے۔ یہ نعرہ تعلیمات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ، اچھے لَمس وہ ہوتے ہیں جو بدسلوکی نہ لگیں جیسے گلے ملنا، پیٹھ پر تھپکی، یا مصافحہ کرنا، جبکہ برے لَمس وہ ہیں جو بدسلوکی طرف اشارہ کرتے ہیں جیسے کسی بچے کی نجی جسمانی اعضاء کو چھونا وغیرہ۔

کئی سالوں سے یہ تصور چھوٹے بچوں کو سکھانے کے لیے تعلیمی پروگراموں میں ٹچ کا استعمال کیا گیا ہے، اور اب بھی کیا جاتا ہے۔ لیکن، اس گڈ ٹچ/ بیڈ ٹچ میسج کے ساتھ ایک سنگین مسئلہ ہے جسے اکثر نظر انداز کیا جاتا وہ یہ کہ بچے اپنی سوچ میں بہت ٹھوس ہوتے ہیں اگر کوئی چیز انھیں اچھی لگتی ہے، تو یہ ان کے لیے ایک اچھا لمس ہے۔ چھوٹے بچوں کو سمجھنے کی توقع کرنا تھوڑا مشکل ہے کیونکہ وہ نہیں جانتے کہ کچھ اچھا محسوس ہونے کے باوجود یہ اصل میں برا ہے۔

اسلیئے اپنے بچوں پر خاص توجہ دیں کیونکہ زیادہ تر ایسے حادثوں میں ملوث افراد کوئی قریبی شخص ہی نکلتا ہے جن پر بچے بھروسہ کر کے ان کے ساتھ نکل جاتے ہیں۔ اپنے بچوں کو سکھائیں کہ وہ کسی سے کوئی چیز لے کر نہ کھائیں نہ ہی کسی اور کے ساتھ کہیں جائیں، اور جب بھی کچھ برا لگے فوراً شئیر کریں۔ اپنے بچوں کے ساتھ دوستانہ رویہ اختیار کریں تا کہ وہ آپ سے اپنی بات کہتے ہوئے ڈریں نہیں اور کھل کر ہر بات بتا سکیں۔

Uncle Mjhe Pakar Kar Kehty Hain

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Uncle Mjhe Pakar Kar Kehty Hain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Uncle Mjhe Pakar Kar Kehty Hain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa  |   In News  |   0 Comments   |   2189 Views   |   17 Feb 2023
About the Author:

Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 20 April 2024)

انکل مجھے پکڑ کر کہتے ہیں کہ ۔۔ بچوں کی وہ باتیں جن پر والدین اکثر توجہ نہیں دیتے، جانیں یہ بعد میں کن بُرے حادثات میں بدل سکتی ہیں؟

انکل مجھے پکڑ کر کہتے ہیں کہ ۔۔ بچوں کی وہ باتیں جن پر والدین اکثر توجہ نہیں دیتے، جانیں یہ بعد میں کن بُرے حادثات میں بدل سکتی ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ انکل مجھے پکڑ کر کہتے ہیں کہ ۔۔ بچوں کی وہ باتیں جن پر والدین اکثر توجہ نہیں دیتے، جانیں یہ بعد میں کن بُرے حادثات میں بدل سکتی ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔