19 لاکھ روپے کی آئسکریم۔۔ دنیا کی مہنگی ترین آئسکریم کس ملک نے بنائی اور اس میں ایسا کیا الگ ہے؟

آج کل آئے دن کوئی نہ کوئی نیا ورلڈ ریکارڈ بن رہا ہے، جن میں طرح طرح کی صلاحیتوں والے لوگوں سے لے کر مختلف انداز کی چیزوں تک، ہر قسم کے ریکارڈز گنیز بک میں درج کروائے جاتے ہیں۔
حال ہی میں ایک نیا ریکارڈ درج ہوا ہے جو کہ دنیا کی مہنگی ترین آئسکریم کا ہے۔

غیر ملکی خبر کے مطابق، جاپان کے ایک روایتی آئسکریم ساز، اس وقت دنیا کی سب سے مہنگی آئس کریم بنارہے ہیں۔ جس کی قیمت 6000 یورو (19 لاکھ پاکستانی روپے) ہے۔

جی ہاں! یہ آئسکریم اتنی مہنگی ہے کہ دنیا میں بہت کم لوگ ہی اس منتخب آئس کریم سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں، جس کے ہر نولے کی قیمت 200 یورو ہے۔

اسے "بائیکویا" کہا جاتا ہے اور یہ جاپان میں لگژری آئس کریم پارلر سیلیٹ کی تخلیق ہے۔ گنیز بک آف ریکارڈ نے ابھی اسے دنیا کی سب سے مہنگی آئس کریم کا نام دیا ہے۔ اس کی قیمت 880,000 ین ہے، جو کہ تقریباً 6,000 یورو بنتے ہیں۔

آئسکریم کی خاص بات:

سیلاٹو پیسٹری کی دکان، جو ٹوکیو میں واقع ہے، اپنی ویب سائٹ پر بتاتی ہے کہ آئس کریم بائیکویا مخملی بنیاد پر مشتمل ہے جو اعلیٰ معیار کے دودھ، دو قسم کے پنیر، انڈے کی زردی اور ایک قسم کی جاپانی پیاز اور سونے کے ورق سےبنائی جاتی ہے۔ آئسکریم تیار کرنے کے بعد اسے پرمیسن پنیر، سفید ٹرفل، ٹرفل آئل اور گولڈ لیف (سونے کے ورق) سے ڈھکا جاتا ہے۔

آئسکریم کھانے کے لیے ہاتھوں سے ڈھالا گیا چمچہ بھی فراہم کیا جاتا ہے اور اسے آئسکریم کے ساتھ ایک سیاہ ڈبے میں رکھا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ چمچہ بھی جاپانی کاریگر نے بنایا ہے جو نسل درنسل اپنے کام کو آگے بڑھارہے ہیں۔ یہ ماہر جاپانی مندر اور عبادت گاہوں میں تزئین و آرائش کا کام کرتے ہیں۔

دکان کے مطابق 130 ملی لیٹر آئسکریم کی قیمت 6000 یورو ہے، جس میں اٹلی کا مشہور اور قیمتی مشروم ہی سب سے اہم ہے۔

19 Lakh Ki Ice Cream

Discover a variety of News articles on our page, including topics like 19 Lakh Ki Ice Cream and other health issues. Get detailed insights and practical tips for 19 Lakh Ki Ice Cream to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa  |   In News  |   0 Comments   |   1864 Views   |   06 May 2023
About the Author:

Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

19 لاکھ روپے کی آئسکریم۔۔ دنیا کی مہنگی ترین آئسکریم کس ملک نے بنائی اور اس میں ایسا کیا الگ ہے؟

19 لاکھ روپے کی آئسکریم۔۔ دنیا کی مہنگی ترین آئسکریم کس ملک نے بنائی اور اس میں ایسا کیا الگ ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ 19 لاکھ روپے کی آئسکریم۔۔ دنیا کی مہنگی ترین آئسکریم کس ملک نے بنائی اور اس میں ایسا کیا الگ ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔