والدین کی محبت کے سوا ہمیں سب کچھ ملا ۔۔ سر جڑی بہنیں ایک ساتھ کیسے رہتی ہیں،انہوں نے اپنی مشکلات بتا دیں

بہت مشکل ہوتا ہے ان لوگوں کے لیے زندگی گزارنا جن کے سر جڑے ہوں۔ جن دو معذور بہنوں کے بارے میں آپ کو بتائیں گے جن کے پیدائشی طور پر سَر جُڑے ہوئے ہیں۔ دونوں بہنوں نے اپنی مشکلات بتائیں۔

بی بی سی اردو کو انٹرویو دیتے ہوئے سر جڑی بہنوں کا نام وینا اور وانی ہے جنہوں نے بی بی سی اردو کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ والدین نے انہیں چھوڑ دیا تھا لیکن اپنی مدد آپ کے تحت انہوں نے بارہویں کلاس کا امتحان پاس کیا۔ وینا اور وانی کا چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ بننے کا خواب ہے۔

دونوں بہنوں کی انتھک محنت اور صلاحیتوں نے لوگوں کے حیران کردیا۔
بھارت کے جنوبی شہر حیدر آباد سے تعلق رکھنے والی وینا اور وانی کے جسم تو الگ الگ ہیں مگر پیدائشی طور پر ان کے سر جڑے ہوئے ہیں اسی لیے جب ایک بہن سر سامنے کر کے بولتی ہیں تو دوسری بہن آئینے کی مدد سے انھیں بولتے ہوئے دیکھتیں ہیں اور جواب دیتی ہیں۔

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کے مطابق اگر ایسے بچوں کے سر سرجری کے ذریعے الگ کر دیئے جائیں تو ان کی موت کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ وینا اور وانی کی پیدائش کے بعد شروعات میں ڈاکٹروں نے انھیں بھی الگ کرنے کی کوشش کی لیکن یہ کوششیں ترک کردی گئیں کیونکہ ڈاکٹر کا کہنا یہی ہے کہ سرجری کرنا دونوں بچیوں کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

سر جڑی بہنوں کا کہنا ہے کہ جب جب وہ ٹی وی دیکھتی ہیں تو ان میں سے ایک کا سر ٹیلی وژن کی طرف ہوتا ہے اور دوسری پیچھے شیشہ لگا کر اس میں ٹی وی دیکھتی ہے۔

وینا اور وانی بتاتی ہیں کہ دونوں کا چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ بننے کا بہت شوق ہے کیونکہ یہ ایک ایسی نوکری ہے جسے وہ ساتھ بیٹھ کرسکتی ہیں۔ یہاں ان دونوں بچیوں کے لیے افسوسناک بات یہ ہے کہ انہیں والدین کا پیار نہیں ملا لیکن اس کے علاوہ سب کچھ ملا ہے۔
وینا اور وانی ’ویمن اینڈ چائلڈ ویلیفیئر ڈیپارٹمنٹ‘ میں اپنی نگراں صفیہ کے کافی قریب ہیں جو گذشتہ پانچ سال سے زیادہ عرصے سے ان کی دیکھ بھال کر رہی ہیں اور انھی کی نگرانی میں دونوں بہنوں کو وارنگل بھی لے جایا گیا۔

Walidain Ki Mohabbat Ke Siwa Kuch Nhe Mila

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Walidain Ki Mohabbat Ke Siwa Kuch Nhe Mila and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Walidain Ki Mohabbat Ke Siwa Kuch Nhe Mila to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In News  |   0 Comments   |   29588 Views   |   07 Sep 2022
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

والدین کی محبت کے سوا ہمیں سب کچھ ملا ۔۔ سر جڑی بہنیں ایک ساتھ کیسے رہتی ہیں،انہوں نے اپنی مشکلات بتا دیں

والدین کی محبت کے سوا ہمیں سب کچھ ملا ۔۔ سر جڑی بہنیں ایک ساتھ کیسے رہتی ہیں،انہوں نے اپنی مشکلات بتا دیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ والدین کی محبت کے سوا ہمیں سب کچھ ملا ۔۔ سر جڑی بہنیں ایک ساتھ کیسے رہتی ہیں،انہوں نے اپنی مشکلات بتا دیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔