نیند سے بیدار ہوئی تو ناک سے خون بہہ رہا تھا ۔۔ 27 سالہ لڑکی کے ساتھ فیشل کروانے کے بعد کیا ہوا کہ وہ کینسر کا شکار ہوگئی؟

برازیل کی ڈائین لیما 27 سالہ خاتون کو بھی کینسر ہوا لیکن تشخیص فیشل کی وجہ سے ہوئی۔ ان کے متعلق بتایا جاتا ہے کہ ڈائین لیما ویسے تو ہر ماہ ہی فیشل کرواتی تھیں لیکن اس مرتبہ انہوں نے فیشیل کروانے کا فیصلہ کیا۔ وہ سوچ بھی نہیں سکتی تھیں کہ ان کے چہرے پر موجود نشان کی صفائی اور فیس فیٹ کم کرنے کا ٹریٹمنٹ کرواتے وقت ان میں جلد کے کینسر کی تشخیص ہو جائے گی۔

ڈائین لیما بتاتی ہیں کہ میں ہر ماہ ہی فیشیل کرواتی تھیں ایک بار پھر بیوٹیشن کے ساتھ فیشیل کے لیے وقت لیا۔ فیشیل کروانے کے بعد میں نے یہ محسوس کیا کہ میری ناک کے قریب کا گوشت کچھ نرم تھا۔ کچھ دنوں کے بعد ایک چھوٹا سا زخم نظر آیا، لیکن میں نے غور نہیں کیا، اگلے چند ہفتوں میں زخم ٹھیک ہو گیا لیکن پھر بھی یہ مکمل طور پر غائب نہیں ہوا۔ 1 ماہ سے زیادہ یہی حال رہا، ایک دن میں صبح کے وقت سو کر اٹھی تو میری ناک میں سے خون بہنے لگا اور زخم کا احساس ہوا۔

اس وقت میں نے ڈرماٹولوجسٹ کے پاس جانے کا فیصلہ کیا۔ ڈاکٹر سے پہلی ملاقات میں ہی شک ہوا کہ ناک کا جو زخم ٹھیک نہیں ہوا وہ درحقیقت جلد کا کینسر بھی ہو سکتا ہے۔ میں سن کر ڈر گئی اور رونے لگی۔ چونکہ میں جوان تھی اور خاندان میں جلد کا کینسر پہلے کسی کو ہوا بھی نہیں تھا تو ایسا لگ رہا تھا جیسے میری دنیا ختم ہوگئی ہو۔

زخم اور خون کے ٹیسٹ میں اس بات کی تصدیق ہوئی کہ لیما بیسل سیل کارسنوما نامی جلد کے کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں۔ اور اس کا حل صرف سرجری ہے۔ جس میں انھیں 27 ٹانکے لگے۔ اس تشخیص کی وجہ سے یہ اپنے آخری سمسٹر کے امتحانات بھی نہ دے سکیں۔ ان کا کہنا ہے کہ میری زندگی ایک دن میں مکمل طور پر بدل کر رہ گئی۔ جلد پر نشان کے علاوہ کینسر نے بے چینی اور ڈپریشن کا بحران بھی پیدا کر دیا۔ میری خود اعتمادی ختم ہو کر رہ گئی۔ میں آئینے میں خود کو نہیں دیکھ سکتی تھی اور میں نے باہر جانے سے گریز کرنا شروع کر دیا۔ ہر کوئی مجھ سے پوچھتا تھا کہ میں نے کیا کیا ہے اور مجھے داغ کیوں ہے؟ میں کافی عرصے تک گھر سے باہر نہیں نکلی کیونکہ میں کسی کی نظروں میں نہیں آنا چاہتی تھی۔ 27 سالہ نوجوان خاتون لیما کے مطابق اس علاج کے دوران دوائیوں نے میرے وزن کو بھی بڑھا دیا۔

نیشنل کینسر انسٹیٹیوٹ آف برازیل کے مطابق بیسل سیل کارسنوما ’نان میلانوما‘ جلد کے کینسر کی سب سے زیادہ عام قسم ہے۔ یہ ایپیڈرمس کے بنیادی خلیوں میں پیدا ہوتا ہے، جو ٹھیک نہیں ہوتا اور اکثر السر کا باعث بنتا ہے۔ یہ ایک ایسا جلد کا کینسر ہے جسے تمام ٹیومر میں سب سے زیادہ ہلکا سمجھا جاتا ہے۔ بیسل سیل کارسنوما کا بنیادی خطرہ سورج کی دھوپ کا سامنا کرنے سے ہوتا ہے۔ ہلکی جلد والے لوگوں کو اس بیماری میں مبتلا ہونے کا سب سے زیادہ خطرہ رہتا ہے۔ ایسے لوگوں پر یہ علامتیں عام طور پر 40 سال کی عمر کے بعد ظاہر ہوتی ہے اور اس سے جسم کے ان حصوں کے ذیادہ متاثر امکان رہتا ہے، جو ان انتہائی شعاعوں سے براہ راست متاثر ہوتے ہیں، جیسے چہرہ، گردن، کمر اور سینہ وغیرہ۔ یہ بیماری عورتوں کے مقابلے مردوں کو زیادہ متاثر کرتی ہے

Naak Se Khoon Behne Laga

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Naak Se Khoon Behne Laga and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Naak Se Khoon Behne Laga to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In News  |   0 Comments   |   3114 Views   |   04 May 2023
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 25 April 2024)

نیند سے بیدار ہوئی تو ناک سے خون بہہ رہا تھا ۔۔ 27 سالہ لڑکی کے ساتھ فیشل کروانے کے بعد کیا ہوا کہ وہ کینسر کا شکار ہوگئی؟

نیند سے بیدار ہوئی تو ناک سے خون بہہ رہا تھا ۔۔ 27 سالہ لڑکی کے ساتھ فیشل کروانے کے بعد کیا ہوا کہ وہ کینسر کا شکار ہوگئی؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ نیند سے بیدار ہوئی تو ناک سے خون بہہ رہا تھا ۔۔ 27 سالہ لڑکی کے ساتھ فیشل کروانے کے بعد کیا ہوا کہ وہ کینسر کا شکار ہوگئی؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔