کمر درد سے پریشان ہیں؟ جانیں ماہرینِ صحت کمر درد سے نمٹنے کے لئے کیا طریقے بتاتے ہیں

ہم میں سے کئی لوگوں کو اکثر کمر درد کا سامنا رہتا ہے، باہر جا کر کام کرنے والے مرد ہوں یا دن بھر گھر کے فرائض انجام دینے والی خواتین کمر درد سے اکثر ہی پریشان نظر آتے ہیں، لیکن یہ اس مسئلے کو اتنی توجہ نہیں دیتے جتنی کہ انہیں دینی چاہیئے۔
ماہرینِ صحت کے مطابق کمر کے درد کو نظر انداز کرنا کسی صورت ٹھیک نہیں ہے، کیونکہ یہ ہمارے روزمرہ کے کام اور جسمانی توانائی کو متاثر کرتا ہے، ماہرین اس درد سے نجات کے لئے کیا مشورہ دیتے ہیں آیئے ہم آپ کو بتاتے ہیں تاکہ آپ بھی کر سکیں اس کا علاج وہ بھی آسانی سے۔
کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا کے کئی ممالک میں لاک ڈاؤن لگایا گیا اور کئی ممالک میں اب تک لاک ڈاؤن لگا ہوا ہے اور اکثر افراد اب بھی ورک فرام ہوم کر رہے ہیں جس کی وجہ سے بیشتر لوگوں کا وزن بڑھ گیا اور مستقل بیٹھے رہنے کی وجہ سے کمر درد کا سامنا بھی پیش آیا، ایسے تمام افراد کے لئے آج ہم ماہرینِ صحت کے بتائے ہوئے چند طریقے لائے ہیں جنہیں آزما کر آپ اپنا طرزِ زندگی بدل سکتے ہیں۔

کمر درد سے نجات کے طریقے

وٹامن ڈی کی کمی

اگر آپ کی کمر میں اور ساتھ ہی جسم کی کئی ہڈیوں میں اُٹھتے بیٹھتے وقت درد ہوتا ہے اور ہڈیوں سے آواز بھی آتی ہے تو جان لیں کہ آپ کو وٹامن ڈی کی شدید کمی ہے اور اس کی وجہ سے کمر درد ہونا ایک عام بات ہے۔کالے تِل

اگر آپ کمر کے درد سے مستقل نجات چاہتے ہیں تو کالے تِل کو اپنی روزانہ کی غذا میں شامل کر لیں اور روزانہ کم سے کم 2 چائے کا چمچ کالے تل کا استعمال کریں، اس کے استعمال سے آپ کی کیلشیم کی کمی پوری ہوگی اور جسم سے کیلشیم ضائع نہیں ہوگا اس سے آپ کی ہڈیاں مضبوط ہوں گی۔

میگنیشیم سپلمنٹ

ماہرینِ صحت کے مطابق اگر آپ میگنیشیم سپلمنٹ کا استعمال کریں تو اس سے بھی آپ کی کمر کے درد میں آرام آئے گا اور اس کے لئے آپ اپنے ڈاکٹر کے مشورے سے کوئی اچھا میگنیشیم سپلمنٹ استعمال کر سکتے ہیں یاد رہے کہ اس کے استعمال سے آپ کے جسم کے پٹھے پُرسکون رہیں گے۔

گوند کا استعمال

روزانہ ایک پیالہ گوند کو اپنی غذا کا حصہ بنا لیں گوند کے استعمال سے آپ کی ہڈیوں میں لعاب پیدا ہوگا اور یہ آپ کی ہڈیوں کے کئی مسائل کو حل کرے گی ساتھ ہی وزن کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوگی اس لئے کمر درد سے نجات چاہتے ہیں تو گوند کا استعمال کریں۔

بیٹھنا اور چلنا

اگر آپ دن بھر بیٹھے رہ کر کام کرتے ہیں تو کوشش کریں کہ بنا جھکے بیٹھیں اور بنا کندھوں کو جھکائیں چلیں تا کہ آپ کی کمر کی ہڈی پر زور نہ پڑے اور اس میں درد نہ ہو، ایکٹو رہنے کی کوشش کریں اور اس کے کئے ورزش کو زندگی کا حصہ بنا لیں۔

Kamar Dard Ka Asan Gharelu Ilaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Kamar Dard Ka Asan Gharelu Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kamar Dard Ka Asan Gharelu Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   5432 Views   |   28 Jul 2022
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

کمر درد سے پریشان ہیں؟ جانیں ماہرینِ صحت کمر درد سے نمٹنے کے لئے کیا طریقے بتاتے ہیں

کمر درد سے پریشان ہیں؟ جانیں ماہرینِ صحت کمر درد سے نمٹنے کے لئے کیا طریقے بتاتے ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کمر درد سے پریشان ہیں؟ جانیں ماہرینِ صحت کمر درد سے نمٹنے کے لئے کیا طریقے بتاتے ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔