جوڑوں کے درد اور کئی مسائل کا واحد علاج، جانیئے ناف کی تیل سے مالش کرنا صحت کے لئے کس قدر فائدے مند ہے؟

ماہرین کے مطابق ناف جسم کا ایسا حصہ ہے جہاں جسم کی ساری توانائی ذخیرہ ہوتی ہے تیل سے ناف کی مالش کرنے سے پیٹ کا درد اور جوڑوں کے درد سمیت کئی دیگر مسائل کا علاج کیا جاتا ہے۔
جیسے جیسے ہمارا جسم بڑھاپے کا شکار ہوتے ہیں ہمارے جسم کے مختلف جوڑ اور ہڈیاں کمزور ہونے لگتی ہیں اور اگر ان کا خیال نہ کیا جائے تو جسمانی غیر فعالیت، گٹھیا اور آسٹیوپوروسس وغیرہ جیسے طبی حالات بھی جوڑوں میں سوزش اور درد کا سبب بن سکتے ہیں۔
جوڑوں میں دائمی درد سے دوچار ہونا آپ کے طرز زندگی میں رکاوٹ بن سکتا ہے، جس سے آپ بنیادی سرگرمیوں کو انجام دینے کے لیے دوسروں پر انحصار کرتے ہیں اور خود کسی کام کے قابل نہیں جوڑوں کے درد اور سوجن کو دور کرنے کے لیے ناف کی تھراپی کی مشق کرنا سب سے آسان اور موثر طریقہ علاج ہے۔
ناف جسم کے ہر اعضاء کے ساتھ 72000 رگوں کے زریعے جڑی ہوتی ہے اس لئے ناف کی مالش کرنے سے اعصابی مسائل دور ہوتے ہیں، روزانہ کی بنیاد پر ناف کی نیم گرم تیل سے مالش کرنے سے جسمانی اور ذہنی صحت برقرار رہتی ہے۔

ناف کی مالش کے لئے کون سا تیل مفید ہے؟

عام طور پر جو بھی تیل آپ کے پاس موجود ہو اس ہی سے ناف کی مالش کی جا سکتی ہے لیکن اگر چند خاص قسم کے تیل استعمال کئے جائیں تو اس کی افادیت مزید بڑھ سکتی ہے۔

• تِل کا تیل

تل اپنی غذائی خصوصیات کی وجہ سے "تیل کے بیجوں کی ملکہ" کے نام سے جانا جاتا ہے، اس کا تیل بےحد فائدے مند ہوتا ہے یہ طاقتور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے جسم میں سوزش کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے، آزاد ریڈیکلز کی وجہ سے آکسیڈیٹیو تناؤ کو کم کرتا ہے ناف پر اس تیل کا مساج کرنے سے اس میں موجود اینٹی سوزش خصوصیات جوڑوں اور پٹھوں کے دائمی درد کے علاج میں مدد کرتی ہیں۔

• سرسوں کا تیل

ایشیا میں کھانا پکانے کے لئے سرسوں کا تیل بڑے پیمانے پر استعمال کیا جاتا ہے یہ تیل ناف پر مالش کے لئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے اگر اس سے ناف کی مالش کی جائے تو یہ جسم کے اعضاء سے سوزش کو کم کرتا ہے اور گٹھیا جیسے طبی حالات کی وجہ سے ہونے والے درد کو دور کرتا ہے۔

• زیتون کا تیل

زیتون کے تیل سے ناف کی مالش کرنے سے جوڑوں کے درد کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے، مزید یہ کہ ناف میں زیتون کے تیل کی باقاعدگی سے مالش کرنے سے بےچینی سانس لینے میں دشواری، پٹھوں کی سختی اور جسم کے مختلف درد کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
اس کے علاوہ ارنڈی کا تیل اور روزمیری آئل بھی ناف کی مالش کے لئے استعمال کیا جانے والا مؤثر ترین تیل ہے۔

Naaf Ke Gird Malish Karne Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Naaf Ke Gird Malish Karne Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Naaf Ke Gird Malish Karne Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   7054 Views   |   22 Aug 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

جوڑوں کے درد اور کئی مسائل کا واحد علاج، جانیئے ناف کی تیل سے مالش کرنا صحت کے لئے کس قدر فائدے مند ہے؟

جوڑوں کے درد اور کئی مسائل کا واحد علاج، جانیئے ناف کی تیل سے مالش کرنا صحت کے لئے کس قدر فائدے مند ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ جوڑوں کے درد اور کئی مسائل کا واحد علاج، جانیئے ناف کی تیل سے مالش کرنا صحت کے لئے کس قدر فائدے مند ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔