بچوں کی خوبصورتی کی وجہ اصلی گھی والی روٹی ہے۔۔ 2 بیٹوں کی ماں کرینہ کپور نے بتائے اصلی گھی والی روٹی کے زبردست فائدے

“میرے بیٹوں کے اندر پٹھان جینز ہیں یہ بات ٹھیک ہے لیکن وہ دونوں بہت پیارے ہیں اور اس کی وجہ صرف میرا بیٹا ہونا نہیں بلکہ یہ ہے کہ حمل کے دوران میں نے بہت سارا اصلی گھی کھایا ہے۔ میرے اندر طاقت تھی اور پھر بچے بھی خوبصورت اور صحت مند پیدا ہوئے“

یہ کہنا ہے بالی وڈ کوئین کہلائی جانے والی اداکارہ کرینہ کپور کا۔ کرینہ مشہور کپور خاندان سے تعلق رکھتی ہیں جو کہ پٹھان ہیں اس کے علاوہ ان کے شور سیف علی خان بھی نواب ہیں لیکن کرینہ اپنے دونوں بیٹوں کی اچھی صحت اور خوبصورتی کو حمل کے دوران لی جانے والی خوراک سے جوڑتی ہیں۔

گھی والی روٹی اور پراٹھے

کرینہ اس بات کا کئی بار اقرار کرچکی ہیں کہ انھوں نے دورانِ حمل پرہیز یا ڈائیٹ کے بجائے وہی کھایا جو ان کا دل چاہتا تھا اور جو ہمیشہ انھوں نے اپنے گھر میں حاملہ خواتین کو کھاتے دیکھا۔ گھی والی روٹی اور پراٹھے بھی ان میں سے ایک ہیں۔ گھی سے بگھاری دال کی خوشبو سے خوش ہوجاتی ہوں

کرینہ کہتی ہیں کہ مجھے ڈیری کی سب اشیاء پسند ہیں خاص طور پر دہی اور گھی۔ دہی جب بھی کھاتی ہوں موٹی اور کریمی کھاتی ہوں اور گھی سے بگھاری ہوئی دال کی خوشبو سے ہی میرے چہرے پر خوشی آجاتی ہے۔ گھی کا بنا ہوا آٹے کا حلوہ مجھے بہت پسند ہے۔ پراٹھوں پر گھی لگا کر بھی کھاتی ہوں۔

گھی میری صحت کا راز ہے

کرینہ کہتی ہیں کہ اصلی گھی سے بنی خوراک صحیح مقدار میں لی جائے تو یہ آپ کی اندرونی صحت کو اچھا رکھنے میں بہت مدد کرتا ہے۔ میری جواں جلد، مضبوط ہڈیاں اور طاقت ور ذہن کی وجہ یہ ہے کہ میں نے ہمیشہ اصلی گھی اور دودھ دہی کھایا ہے۔ ان چیزوں کے ہوتے ہوئے مجھے کبھی مصنوعی اشیاء کی ضرورت نہیں پڑی۔ حمل میں بھی ان غذاؤں نے مجھے اندر اور باہر سے طاقت دی۔

Bachon Ki Khubsoorti Ki Asal Waja

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Bachon Ki Khubsoorti Ki Asal Waja and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bachon Ki Khubsoorti Ki Asal Waja to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3117 Views   |   29 Nov 2022
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

بچوں کی خوبصورتی کی وجہ اصلی گھی والی روٹی ہے۔۔ 2 بیٹوں کی ماں کرینہ کپور نے بتائے اصلی گھی والی روٹی کے زبردست فائدے

بچوں کی خوبصورتی کی وجہ اصلی گھی والی روٹی ہے۔۔ 2 بیٹوں کی ماں کرینہ کپور نے بتائے اصلی گھی والی روٹی کے زبردست فائدے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بچوں کی خوبصورتی کی وجہ اصلی گھی والی روٹی ہے۔۔ 2 بیٹوں کی ماں کرینہ کپور نے بتائے اصلی گھی والی روٹی کے زبردست فائدے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔