بہت کم والدین کو ایسی اولاد ملتی، جوانی کی موت اللہ! مولانا طارق جمیل بیٹے کو یاد کرتے ہوئے بیان میں رو پڑے، ہر شخص افسردہ

مولانا طارق جمیل جوان بیٹے کی موت پر غم سے نڈھال ہیں اور صرف یہی نہیں ان کے غم میں ہر کوئی شریک ہے۔ ہر والدین کی دعا ہوتی ہے یا اللہ کبھی جوان بچوں کا صدمہ نہ دینا لیکن جن کے نصیب میں یہ غم ہو وہ اللہ کی رضا میں خود کو راضی کرنے کی کوشش ہی کرتے رہ جاتے ہیں۔ کل شام تلبنہ میں مولانا طارق جمیل کے چھوٹے بیٹے عاصم جمیل کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی۔ بیٹے کی نمازِ جنازہ پڑھاتے ہوئے معروف مذہبی اسکالر اپنے آنسو پر قابو نہ پاسکے اور رو پڑے۔

نماز کے بعد جنازے میں شریک ہونے والے ہزاروں افراد سے مخاطب ہوتے ہوئے مولانا طارق جمیل نے اپنے بیان میں کہا کہ جوان بیٹے کی موت دیکھنا وہی جانتا ہے جس پر گزری ہو، جو زخم لگا وہ بہت گہرا ہے، اللہ کی رضا پر راضی ہوں۔ بیٹے کو اللہ نے جوانی میں بلا لیا، میں اور میرا خاندان اس کی رضا پر راضی ہیں، عاصم جمیل میرا سب سے لائق اور نیک بیٹا تھا۔ عاصم غریبوں کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آتا تھا، بہت کم والدین کو ایسی اولاد ملتی ہے، اللہ کی امانت تھی، اس نے اپنے پاس بلا لیا۔ میں نے ہمیشہ دعا مانگی، یا اللہ مجھے کبھی اولاد کا صدمہ نہ دکھانا، یہ ہمیں اُٹھا کر لے جائیں، لیکن ہم اسے نہیں! یا اللہ ! میں اور میرا خاندان آپ کی اس مرضی پر راضی ہیں، میرا سب سے نیک بچہ تھا، تینوں میں سے سب سے زیادہ نیک بچہ تھا۔

غریبوں کے دل خرید لیے تھے اس نے اپنی قیمتی گاڑی میں غریبوں کو ساتھ لے کر جاتا تھا موت سے اپنی موت کو یاد رکھنا چاہیے، زندگی کا دھاگہ ٹوٹے گا، اس بچے نے وہ کام کیے جس کو میں اپنی تعریف نہ ہو جائے بیاں نہیں کرسکتا، بہت کم والدین کو ایسی اولاد ملتی ہے، اس کو جوانی میں اللہ نے اپنے پاس بلا لیا ۔۔

واضح رہے مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل کے گولی لگنے کے معاملے پر آر پی او ملتان نے بتایا تھا کہ عاصم جمیل نے خود کو سینے پر گولی ماری۔ پولیس نے جائے وقوع پر موجود سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کا بغور جائزہ لیا، فوٹیج میں عاصم کو خود کو گولی مارتے دیکھا، واقعے کے وقت عاصم جمیل جم میں ایکسر سائز کر رہے تھے۔

Maulana Tariq Jamil Heartfelt Bayan on Son Funeral

Maulana Tariq Jamil Heartfelt Bayan On Son Funeral

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Maulana Tariq Jamil Heartfelt Bayan On Son Funeral and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Maulana Tariq Jamil Heartfelt Bayan On Son Funeral to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira   |   In News  |   0 Comments   |   2770 Views   |   31 Oct 2023
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 19 December 2024)

بہت کم والدین کو ایسی اولاد ملتی، جوانی کی موت اللہ! مولانا طارق جمیل بیٹے کو یاد کرتے ہوئے بیان میں رو پڑے، ہر شخص افسردہ

بہت کم والدین کو ایسی اولاد ملتی، جوانی کی موت اللہ! مولانا طارق جمیل بیٹے کو یاد کرتے ہوئے بیان میں رو پڑے، ہر شخص افسردہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بہت کم والدین کو ایسی اولاد ملتی، جوانی کی موت اللہ! مولانا طارق جمیل بیٹے کو یاد کرتے ہوئے بیان میں رو پڑے، ہر شخص افسردہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔