منقہ (خشک انگور) کھانے کے فائدے

منقہ یا خشک انگور کو کشمش کی فیملی تصور کیا جاتا ہے ۔ منقہ اور کشمش ایک دوسرے سے مختلف ہیں ، کشمش سائز میں چھوٹی اور پیلے رنگ کی ہوتی ہے جبکہ منقہ سائز مں بڑا ہوتا ہے ، یہ ڈارک براؤن رنگ کا ہوتا ہے اوراس میں بیج موجود ہوتا ہے ۔
منقہ فائبر کاایک بہترین ذریعہ ہے ۔ تحقیق سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ منقہ کینسر ے جراثیم کو بھی ختم کرتا ہے ۔

منقہ کے چند ٹوٹکے درج ذیل ہیں ۔

ہاضمے کی بہتری :

منقہ فائبر کا ایک بہترین ذریعہ ہے اس لیے یہ ہاضمے کے لیے مفید ہے ۔
روزانہ 3عدد منقہ کو آدھ کپ پانی میں بھگو کر رکھ دیں اور صبح ناشتے سے آدھ گھنٹہ قبل منقہ کھاکر پانی پی لیں ۔
اس سے قبض کی شکایت دورہوتی ہے اور ہاضمہ بہترہوتا ہے ۔

قوت مدافعت بڑھائے :

منقہ میں وٹامن بی اور سی کی وافر مقدار ہونے کی وجہ سے قوت مدافعت بڑھانے کے لیے انتہائی مفید ہے ۔
اس کی وجہ سے آپ کا جسم مختلف اقسام کے انفیکشن سے بچ جاتا ہے ۔
یہ خون صاف کرتا ہے جس کی وجہ بیماریاں دور رہتی ہیں ۔

آنکھوں کی روشنی بڑھائے :

منقہ آنکھوں کی روشنی بڑھانے میں انتہائی مفید ہے ۔
ایک کپ دودھ گرم کریں اور اس میں ایک کھانے کا چمچ گھی اور 3عددمنقہ شامل کریں، روزنہ کسی بھی وقت استعمال کریں ۔
اس سے آنکھوں کی روشنی تیز ہوتی ہے ۔
منقہ میں وٹامن سی موجود ہوتا ہے جو آپ کی نظر کی کمزوری کو دورکرتاہے ۔

ہائی بلڈپریشر کا علاج :

منقہ ہائی بلڈ پریشر کو نارمل کرنے کے لیے بہت مفید ہے ۔
روزانہ نہار منہ ایک منقہ اور ایک لہسن کا ٹکڑا ایک ساتھ کرش کرکے کھائیں ۔
انشاء اللہ کبھی ہائی بلڈپریشر کی شکایت نہیں ہوگی ۔
منقہ بہت ہی لَو فیٹ پھل ہے اس لیے اس کا استعمال بہت مفید ہے ۔

ہڈیوں کی کمزوری:

منقہ میں بورون اور کیلشیم کی وافر مقدار موجود ہے اس لیے اس کو روزانہ پانی میں بھگو کر کھانے سے ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں اور بورون اور کیلشیم کو جلدی جذب کرتی ہیں ۔

انیمیا سے بچائے :

منقہ آئرن سے بھرپور ہے جو خون کے لیے بہت مفید ہے ۔ یہ خون صاف کرتا ہے اور ہیموگلوبن بھی بڑھاتا ہے ۔ یہ جسم میں خون کا دورانیہ بڑھاتا ہے جس کی وجہ سے انیمیا نہیں ہوتا ۔
روزانہ 5عدد منقہ پانی میں بھگو کر رات کا کھانا کھانے سے پہلے کھائیں اس سے ہیموگلوبن بڑھتا ہے ۔

Munaqqa Khane Ke Fayde In Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Munaqqa Khane Ke Fayde In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Munaqqa Khane Ke Fayde In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   16662 Views   |   27 Mar 2021
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 November 2024)

منقہ (خشک انگور) کھانے کے فائدے

منقہ (خشک انگور) کھانے کے فائدے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ منقہ (خشک انگور) کھانے کے فائدے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔