ممپس کی بیماری کیسے پھیلتی ہے؟ جانیں اس سے احتیاط کے چند طریقے جو ڈاکٹر بھی بتاتے ہیں

زیادہ تر یہ بیماری بچوں کو ہوتی ہے۔ اس میں تھوک بنانے والے گلینڈز پھول جاتے ہیں اور چہرے پر سوجن اور سختی آجاتی ہے۔ اس آرٹیکل میں آپ کو اس بیماری کی علامات اور احتیاط کے بارے میں بتایا جائے گا۔

ممپس کیسے ہوتے ہیں؟

یہ ایک قسم کے وائرس سے پھیلنے سے لگتے ہیں اس لئے ایسے مریض جن پر ممپس کی علامات ظاہر ہوچکی ہوں ان کا تھوک، چھینک وغیرہ سے دور رہیں۔

علامات

ممپس کی بیماری میں گال پھول کر سخت ہوجاتے ہیں، بخار ہوتا ہے، بھوک نہیں لگتی اور جسم میں درد ہوتا ہے۔ بخار 104 تک پہنچ جاتا ہے اور 2 ہفتوں میں یہ بیماری دوسروں کو لگنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

علاج اور احتیاط

اس بیماری کا کوئی علاج نہیں البتہ ویکسین موجود ہے۔ اس بیماری کا علاج صرف اور صرف آرام ہے البتہ ڈاکٹر بخار کم کرنے والی عام دوائیں تجویز کرتے ہیں۔
اس بیماری میں پانی کی کمی نہیں ہونے دیں
چہرے پر جہاں سوجن ہو وہاں برف سے ٹکور کریں۔
مائع والی اور نرم غذائیں لیں جیسے کہ پتلی کھچڑی اور دلیہ۔ یہ غذائیں کھانے میں آسان رہیں گی
ایسی غذاؤں اور مشروبات سے پرہیز کریں جن سے تیزابیت بڑھے جیسے کہ زیادہ مرچ مصالحے والے کھانے اور کولڈ ڈرنک وغیرہ۔
مپس میں زیادہ سے زیادہ آرام کرنا چاہیے۔ 2 ہفتے تک مکمل آرام کریں۔
ایلو ویرا جیل یا نیم کے پتوں میں چٹکی بھر ہلدی پیس کر ملا کر سوجن پر لگانا فائدہ مند ہوتا ہے۔

Mumps Ki Bemari Kese Phailti Hai

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Mumps Ki Bemari Kese Phailti Hai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Mumps Ki Bemari Kese Phailti Hai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   2574 Views   |   09 Feb 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

ممپس کی بیماری کیسے پھیلتی ہے؟ جانیں اس سے احتیاط کے چند طریقے جو ڈاکٹر بھی بتاتے ہیں

ممپس کی بیماری کیسے پھیلتی ہے؟ جانیں اس سے احتیاط کے چند طریقے جو ڈاکٹر بھی بتاتے ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ممپس کی بیماری کیسے پھیلتی ہے؟ جانیں اس سے احتیاط کے چند طریقے جو ڈاکٹر بھی بتاتے ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔