بالی ووڈ کے وہ اداکار جن کی بیویاں کامیاب کاروبار کر کے کروڑوں کما رہی ہیں؟

آج کل جس کے پاس بھی پیسہ آجائے وہ بزنس کرنے کا سوچنے لگتا ہے، لیکن کہتے ہیں ناں بزنس کے لیئے تیز دماغ کے ساتھ قسمت بہت ضروری ہے، یہ ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔

ایسا ہی کچھ بالی ووڈ میں بھی ہے جہاں مشہور اداکار خود تو بے حساب کما ہی رہے ہیں لیکن ساتھ ساتھ ان کی بیویاں بھی بزنس کر کے اچھی خاصی آمدن سے اپنے اثاثوں کی مالیت میں اضافہ کر رہی ہیں۔ آئیے کچھ کے بارے میں آُپ کوبتاتے ہیں۔

ورون دھون:

ورون دھون نے فلم انڈسٹری کے باہر شادی کی اور ان کی اہلیہ نتاشا دلال خود بھی زیادہ لائم لائٹ میں نہیں آتی ہیں۔ فیشن انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی نیویارک سے ڈگری حاصل کرنے والی نتاشا فیشن ڈیزائنر ہیں، اور اپنے نام سے ہی اپنا ایک برانڈ چلا رہی ہیں، جہاں کے برائیڈل سوٹ بہت مشہور ہیں۔

سنیل شیٹی:

سنیل شیٹی کی اہلیہ منا شیٹی ایک مشہور بھارتی ڈیزائنر برانڈ "منا اور ایشا" کی مالکن ہیں۔ ساتھ ہی فیشن اور ریئل اسٹیٹ ایجنسی میں بھی پیسہ لگایا ہوا ہے، اسکے علاوہ وہ فلاحی ادارے "دی چلڈرن آج انڈیا" کا بھی حصہ ہیں۔

شاہ رخ خان:

شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان بھی ایک کامیاب بزنس خاتون ہیں وہ انٹیریئر ڈیزائنر ہونے کے ساتھ ساتھ فلم پروڈیوسر بھی ہیں۔ وہ اب تک کئی معروف شخصیات کے گھر، دفاتر اور ریستوران ڈیزائن کرچکی ہیں اور کامیابی کے ساتھ اپنا بزنس آگے بڑھا رہی ہیں۔

جتیندر:

لیجنڈری اداکار جتیندر کی بیوی شوبھا کپور کسی تعرف کی محتاج نہیں کیونکہ انہوں نے اپنی بیٹی ایکتا کپور کے ساتھ مل کر اپنے پروڈکشن ہاؤسز "بالاجی ٹیلی فلمز" کے بینر تلے کافی سپر ہٹ ڈرامے، فلمیں اور ویب سیریز دی ہیں۔ ان کے پروڈکشن ہاؤس نے بھارت کی انٹرٹینٹمنٹ انڈسٹری کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے

سنجے دت:

سنجے دت کی بیوی منیاتا دت بھی ایک کامیاب کاروباری خاتون ہیں اور ساتھ ہی اپنے شوہر کا پروڈکشن ہاؤس بھی سنبھال رہی ہیں۔

اسکے علاوہ بابی دیول، اکشے کمار، ایوشمان کھرانہ اور سنجے کپور کی بیگمات بھی شوہر کے شانہ بہ شانہ اپنا خود کا بزنس چلا رہی ہیں۔

Bollywood Actors Whose Wives Are Business Owners

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Bollywood Actors Whose Wives Are Business Owners and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bollywood Actors Whose Wives Are Business Owners to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   560 Views   |   26 Sep 2024
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 18 October 2024)

بالی ووڈ کے وہ اداکار جن کی بیویاں کامیاب کاروبار کر کے کروڑوں کما رہی ہیں؟

بالی ووڈ کے وہ اداکار جن کی بیویاں کامیاب کاروبار کر کے کروڑوں کما رہی ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بالی ووڈ کے وہ اداکار جن کی بیویاں کامیاب کاروبار کر کے کروڑوں کما رہی ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔