عروسہ صدیقی شوبز کی معروف اداکارہ ہیں جنہوں نے کئی مشہور ڈراموں میں کام کیا۔ اداکارہ کا یوٹیوب چینل بھی ہے جہاں وہ خاص طور وزن کم کرنے کے حوالے سے ٹپس فراہم کرتی ہیں اور ڈیلی ویلاگ بناتی ہیں۔
عروسہ پر ایک بار بہت مشکل وقت آیا اور وہ وقت ان کے والد کے انتقال کا وقت تھا۔ انہوں نے اس حوالے سے ایک نجی چینل پر بات کی۔
شاید میرے شوہر کو پتا تھا وہ مجھے کھانا کھلانے اسپتال کی کینٹین میں لے گئے۔ پھر اچانک ایک کزن آیا اس نے کہا کہ سب چلو وینٹی لیٹر ہٹا رہے ہیں۔ میرے ہاتھ می نوالہ تھا وہ پکڑے رہ گئی اور جب میرے بھائیوں نے میرے والد کا وینٹی لیٹر ہٹایا، میں اسی وقت آگے بڑھی، اور میں نے ان سے پوچھا ”ہوگیا“، جس پر میرے بھائیوں نے مجھے گلے لگا لیا“
یہ کہتے ہوئے عروسہ صدیقی رو پڑیں۔ مدیحہ نقوی کے مارننگ شو میں اپنے حمل کا تجربہ شئیر کرتے ہوئے عروسہ صدیقی نے حمل کے آخری مہینے میں اپنے والد کے اچانک انتقال کے بارے میں بتایا اور یہ بھی بتایا کہ اس صدمے کا ان کی پریگنینسی پر کیا اثر پڑا تھا۔
عروسہ کا کہنا تھا کہ ’میں حاملہ تھی اور سب کچھ ٹھیک چل رہا تھا۔ خیال رکھنے کے لئے میری ساس بھی آگئی تھیں لیکن ساتویں ماہ میں میرے والد کو دل کا دورہ پڑا دس دن وہ ریکور ہوئے لیکن پھر انہیں فالج ہوا جس کے بعد دماغ کی سرجری ہوئی اور انہیں وینٹی لیٹر پر ڈال دیا گیا تھا۔“
عروسہ کا کہنا تھا کہ حمل کی وجہ سے وہ کھل کر رو نہیں سکیں تھیں اور پھر زچگی کے بعد بھی نہیں رو سکیں اس لئے ان کے اندر والد کی موت کا صدمہ آج بھی موجود ہے۔ عروسہ صدیقی کا کہنا ہے کہ چونکہ وہ دونوں بھائیوں سے بڑی ہیں اس لئے انھیں مضبوط رہنا تھا۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Uroosa Siddiqui Per Kesa Mushkil Waqt Guzra and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Uroosa Siddiqui Per Kesa Mushkil Waqt Guzra to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.