کیا آپ لوگ یہ پھل کھاتے ہیں اگر نہیں تو آج ہی گھر لے آئیں۔۔ کیوی کے انمول فائدے جس کا فائدہ آپ کو زندگی بھر ہوگا

پھلوں میں قدرت نے جادوئی فوائد رکھے ہیں جن کو کھانے سے انسان صحت یاب ہوجاتا ہے۔ ہم لوگ روزانہ کھانے کی فضول چیزوں پر پیسے ضائع کرتے ہیں جس کا آگے صرف نقصان ہی ہونا ہوتا ہے۔ لیکن اگر ہم انہی پیسوں سے کوئی پھل خرید کر کھائیں تو اس کا ہمیں فائدہ حاصل ہوگا اور ترو تازہ زندگی گزاریں گے۔
پھلوں میں ایک خوش ذائقہ پھل کیوی بھی ہے جس کے بے شمار فوائد موجود ہیں مگر لوگ نہیں جانتے۔ آیئے ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

کیوی بلڈ پریشر بھی کنٹرول میں رکھتا ہے۔ کیوی جسم میں سوڈیم کا لیول کم کرنے میں بھی معاونت کرتا ہے۔ اس پھل کو کھانے والے افراد سوجن کے مسائل سے دور رہتے ہیں۔

کیوی میں فائبر کی مقدار بہت زیادہ پائی جاتی ہے اس لیے اس پھل کو روزانہ استعمال کرنےسے معدے کے مسائل سے چھٹکارا ملتا ہے، قبض دور ہوتا ہے، اسہال کا بھی خطرہ کم ہوجاتا ہے۔

اگر آپ کو نیند نہیں آتی تو ایک ہفتہ اس پھل کو کھائیں۔ نیند نہ آنے کی پریشانی میں مبتلا افراد کیوی کھائیں تو پرسکون نیند آئے گی، کیوی کھانے سے نیند 5 سے 13 فیصدی تک بہتر ہوجاتی ہے، یہ آنکھوں کے لیے بھی بہت مفید ہے۔

یہ بہترین پھل جلد کے مسائل بھی دور کرتا ہے۔ اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ جلد کو خراب ہونے سے بچاتا ہے۔ بہتر نتائج کے لیے اس کے گودے کو چہرے پر ملنا بھی فائدہ مند ہے۔

دل کے مریض کو کیوی کھانا چاہیئے کیونکہ اس پھل سے انسان 15 فیصد تک دل کی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتا ہے۔

Kiwi Fruit Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Kiwi Fruit Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kiwi Fruit Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2189 Views   |   18 Nov 2022
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

کیا آپ لوگ یہ پھل کھاتے ہیں اگر نہیں تو آج ہی گھر لے آئیں۔۔ کیوی کے انمول فائدے جس کا فائدہ آپ کو زندگی بھر ہوگا

کیا آپ لوگ یہ پھل کھاتے ہیں اگر نہیں تو آج ہی گھر لے آئیں۔۔ کیوی کے انمول فائدے جس کا فائدہ آپ کو زندگی بھر ہوگا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا آپ لوگ یہ پھل کھاتے ہیں اگر نہیں تو آج ہی گھر لے آئیں۔۔ کیوی کے انمول فائدے جس کا فائدہ آپ کو زندگی بھر ہوگا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔