حاملہ خواتین کو دورانِ حمل سینے کی جلن کیوں ہوتی ہے؟ اب چند گھریلو اشیاء سے اس مشکل کو آسان بنائیں

دورانِ حمل ایک عورت کو بہت کچھ برداشت کرنا پڑتا ہے، اپنی نیند سے لے کر اپنے سکون تک سب کچھ قربان کرکے ایک عورت بچے کو دنیا میں لاتی ہے تبھی تو پھر ماں کے قدموں کے نیچے جنت رکھی گئی ہے۔ بچہ جب پیٹ میں ہوتا ہے تو عورت کے جسم میں کئی تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں، اور بچے کے وقت کے ساتھ بڑھنے سے اندرونی اعضاء جیسے کہ معدے اور بچہ دانی پر بہت دباؤ پڑتا ہے جس کی وجہ سے ایک جانب تو بار بار پیشاب کی حاجت محسوس ہوتی ہے تو دوسری طرف معدے پر دباؤ پڑنے کے سبب سینے میں شدید جلن ہوتی ہے۔ جس کی وجہ سے خواتین کو کافی مشکل پیش آتی ہے اور مجبوراً کھانے پینے کے معاملات میں بھی بے قاعدگی آجاتی ہے- اور ایسا کرنے سے نہ صرف کمزوری ہوتی ہے بلکہ اس کمزوری سے بچہ بھی متاثر ہو سکتا ہے۔
اس لیے آج ہم آپ کو کچھ ایسے عمل بتائيں گے جن کی مدد سے اس جلن پر قابو پایا جا سکتا ہے-

کھانے کا خیال رکھیں

عام طور پر مصالحے والی اشیاﺀ اور بادی والی اشیاﺀ اس جلن میں اضافے کا سبب بن سکتی ہیں اس لیے کھانا کھاتے ہوئے خیال کرنا چاہیے کہ ایسی اشیاﺀ کا استعمال نہ کریں جو کہ زیادہ مصالحے دار ہوں-

کچے دودھ کی لسی کا استعمال

سینے میں جلن کے لیے کچے دودھ کی لسی جادو کا کام کرتی ہے اس کی تیاری کے لیے بغیر ابلے آدھا گلاس دودھ میں آدھا گلاس پانی ملا کر حسب ضرورت چینی شامل کر کے پی لیں اس سے جلن کا خاتمہ ہو جائے گا-

بھنا ہوا زيرہ

سینے میں ہونے والی جلن کا ایک سبب ہاضمے کے عمل کی سست روی بھی ہو سکتا ہے اس کے لیے بھنے ہوئے سفید زيرہ کی ایک چٹکی لے کر اس کو اچھی طرح چبا کر کھا لیں اس سے بھی جلن کا خاتمہ ہو جائے گا-

کس وقت اور کس طرح کھائيں

دن میں تین وقت پیٹ بھر کر کھانے کے بجاۓ دن میں چھ بار تھوڑا تھوڑا کر کے کھائيں اس کے علاوہ کھانا کھاتے ہوئے سیدھے بیٹھیں کسی قسم کی ٹیک لگا کر کھانا نہ کھائيں اور رات سونے سے تین گھنٹے قبل کھانا کھالیں-

رات کو سوتے ہوئے تکیہ رکھنا

سینے کی جلن کو روکنے کے لیے گھر میں موجود تکیہ کا استعمال بھی بہت اہم کردار ادا کرتا ہے- سونے سے قبل سر کے نیچے چھ سے نو انچ اونچا تکیہ ضرور رکھیں تاکہ آپ کا سر سوتے ہوئے اوپر ہو اس سے کھانا جلدی ہضم ہو گا اور سینے میں جلن بھی نہ ہو گی-

Hamal Ke Doran Seeny Ki Jalan Kiyun Hoti Hai

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Hamal Ke Doran Seeny Ki Jalan Kiyun Hoti Hai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Hamal Ke Doran Seeny Ki Jalan Kiyun Hoti Hai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Ambreen  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2008 Views   |   02 Nov 2022
About the Author:

Ambreen is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Ambreen is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 30 October 2024)

حاملہ خواتین کو دورانِ حمل سینے کی جلن کیوں ہوتی ہے؟ اب چند گھریلو اشیاء سے اس مشکل کو آسان بنائیں

حاملہ خواتین کو دورانِ حمل سینے کی جلن کیوں ہوتی ہے؟ اب چند گھریلو اشیاء سے اس مشکل کو آسان بنائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ حاملہ خواتین کو دورانِ حمل سینے کی جلن کیوں ہوتی ہے؟ اب چند گھریلو اشیاء سے اس مشکل کو آسان بنائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔