ڈبّے کا مصالحہ مہنگا پڑتا ہے؟ اب گھر پر تیار کریں بریانی مصالحہ، جو ڈبے سے زیادہ ذائقہ دار اور خوشبودار بریانی بنائے

Homemade Biryani Masala

بریانی ہر گھر میں ہی بنائی اور بہت شوق سے کھائی جاتی ہے، کچھ لوگ گھر کے مصالحے سے بناتے ہیں تو کچھ ڈبے کے مصالحے سے۔ لیکن اب جیسے جیسے مہنگائی بڑھ رہی ہے باہر کے مصالحوں کے بھی دام آسمان چھو رہے ہیں۔ اسی لیئے آج ہم آپ کے لیئے گھر میں بریانی مصالحہ بنانے کی ترکیب لائے ہیں، جو بریانی کا ذائقہ بڑھا دے گا۔

بریانی مصالحہ بنانے کا طریقہ:

۔ بادیان کے پھول 5 عدد

۔ جائفل 1 عدد

۔ جاوتری 4 عدد

۔ لونگ 1 کھانے کا چمچ

۔ زیرہ 2 کھانے کا چمچ

ان تمام چیزوں کو فرائی پین میں ڈال کر کچھ منٹ روسٹ (بھون) کرلیں اور پھر گرینڈر میں ڈال کر پاؤڈر بنا لیں۔ اس کے بعد اس میں

۔ ہلدی 2 کھانے کا چمچ

۔ نمک حسب ضرورت

۔ زیرہ پاؤڈر 2 کھانے کا چمچ

۔ لال مرچ پاؤڈر 2 کھانے کا چمچ

۔ خشک آلو بخارے 7 عدد

۔ تیز پتے 2 عدد

۔ سبز الائچی 6 عدد

۔ سٹریک ایسڈ ½ چائے کا چمچ

۔ بریانی ایسنس چند قطرے

یہ تمام مصالحے ایک ساتھ اچھے سے مکس کریں اور مکس کرنے کے بعد اسے ایک کانچ کی بوتل میں ٹائٹ ڈھکن لگا کر رکھ دیں، تا کہ ہوا اندر نہ ہوجائے کیونکہ اس سے مصالحے میں نمی پیدا ہو جاتی ہے۔

اس مصالحے کو بریانی بنانے کے لیئے استعمال کریں اور بہترین ذائقے سے لطف اندوز ہوں۔

Homemade Biryani Masala

Discover a variety of Step By Step Recipes articles on our page, including topics like Homemade Biryani Masala and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Homemade Biryani Masala to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In Step By Step Recipes  |   0 Comments   |   911 Views   |   11 Dec 2023
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 28 April 2024)

ڈبّے کا مصالحہ مہنگا پڑتا ہے؟ اب گھر پر تیار کریں بریانی مصالحہ، جو ڈبے سے زیادہ ذائقہ دار اور خوشبودار بریانی بنائے

ڈبّے کا مصالحہ مہنگا پڑتا ہے؟ اب گھر پر تیار کریں بریانی مصالحہ، جو ڈبے سے زیادہ ذائقہ دار اور خوشبودار بریانی بنائے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ڈبّے کا مصالحہ مہنگا پڑتا ہے؟ اب گھر پر تیار کریں بریانی مصالحہ، جو ڈبے سے زیادہ ذائقہ دار اور خوشبودار بریانی بنائے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔