Smell in Breathing - Reason and Tips

سانس میں بو کسے پسند ہوسکتی ہے؟ یقیناً اس سے پوری شخصیت کا تاثر خراب ہوجاتا ہے. مگر یہ بو پیدا کیوں ہوتی ہے اور اس کی وجہ کیا ہے؟
بنیادی طور پر تمام غذائیں منہ کے اندر ٹکڑوں میں تبدیل ہوتی ہیں اور اگر آپ تیز بو والی غذائیں جیسے لہسن یا پیاز کھاتے ہیں تو دانتوں کی صفائی یا ماؤتھ واش بھی ان کی بو کو عارضی طور پر ہی چھپا پاتے ہیں اور وہ اُس وقت تک ختم نہیں ہوتی جب تک یہ غذائیں جسم سے گزر نہ جائیں.
اگر روزانہ دانتوں کو برش نہ کیا جائے تو خوراک کے اجزاء منہ میں باقی رہ جاتے ہیں، جس سے دانتوں کے درمیان، مسوڑھوں اور زبان پر جراثیموں کی تعداد بڑھنے لگتی ہے جو سانس میں بو کا باعث بنتے ہیں.

تاہم اس کی کچھ اور وجوہات بھی ہوسکتی ہیں جو درج ذیل ہیں.

زبان پر موجود بیکٹریا سانس میں بو کی بڑی وجہ ہوتے ہیں، اپنی زبان کو ٹوتھ برش یا زبان صاف کرنے والے ٹول سے روزانہ صاف کریں.

جب آپ غذا میں سے کاربوہائیڈریٹس کو نکال دیتے ہیں اور پروٹین پر زیادہ زور دیتے ہیں، تو جسم توانائی کے لیے چربی کو گھلانا شروع کردیتا ہے، اس عمل کے دوران ایک کیمیائی جز بنتا ہے جسے کیٹونیز کہا جاتا ہے، جو کہ سانس میں بو کا باعث بنتا ہے، ایسا ہونے پر دانتوں کی صفائی بھی مسئلے کو حل نہیں کرپاتی.

سانس کی نالی میں انفیکشن جیسے نزلہ زکام اور کھانسی وغیرہ بھی سانس میں بو کا باعث بنتے ہیں، جس کی وجہ ناک میں موجود بیکٹریا بنتا ہے.

کسی قسم کا زخم
ویسے تو زخم مسئلہ نہیں ہوتا مگر اس میں موجود بیکٹریا کی ایک مخصوص قسم ضرور سانس میں بو کا باعث بن سکتی ہے، جس کا حل اس بیکٹریا کا علاج ہوتا ہے.

مخصوص ادویات
ایسی متعدد ادویات ہیں جو کہ منہ میں لعاب دہن کی مقدار کو متاثر کرتی ہیں، یہ وہ سیال ہوتا ہے جو منہ میں موجود خوراک کے ذرات اور بیکٹریا کو صاف کرتا ہے، اس سے نجات کے لیے ڈاکٹر سے مشورہ کرنا چاہیے، تاہم زیادہ مقدار میں پانی پینا اور چینی سے پاک چیونگم کا استعمال بھی کارآمد ثابت ہوسکتا ہے.

ٹونسل اسٹون
یہ چھوٹے سے سفید ذرات بیکٹریا، خوراک کے ذرات، مردہ خلیات اور ناک کے مواد سے مل کر بنتے ہیں، جو کہ ٹانسلز اور زبان کے پچھلے حصے میں پھنس جاتے ہیں، ویسے تو یہ نقصان دہ نہیں مگر سانس میں بو کا باعث ضرور بنتے ہیں، اکثر یہ خود ہی ختم ہوجاتے ہیں تاہم نمکین پانی سے غرارے کرکے بھی اس عمل کو تیز کیا جاسکتا ہے. bad smell in breathing tips

خشک پھل
خشک خوبانی، آلو بخارے یا ایسے ہی دیگر پھلوں میں بہت زیادہ چینی اور بو پیدا کرنے والے بیکٹریا ہوتے ہیں، جبکہ یہ پھل اکثر دانتوں کے درمیان چپکے رہ جاتے ہیں، اس سے بھی سانس میں بو کا امکان بڑھ جاتا ہے، لہذا ان پھلوں کو کھانے کے بعد خلال اور برش ضرور کریں.

دانتوں میں دراڑ
گر دانتوں کے درمیان خلاء زیادہ ہو تو وہاں خوراک کے ذرات زیادہ پھنستے ہیں اور بیکٹریا کی افزائش نسل بھی بڑھ جاتی ہے جس کے نتیجے میں دانتوں کے امراض، مسوڑھوں کے امراض اور سانسوں میں بو پیدا ہوتی ہے.

سانس میں بو کن امراض کی علامت ہوسکتی ہے؟
درحقیقت سانسوں میں بو گردوں یا جگر کے مسائل کا نتیجہ بھی ہوسکتی ہے جبکہ نظام تنفس کے مسائل جیسے نمونیا، ذیابیطس اور تیزابیت کا اظہار بھی کرتی ہیں.
اسی طرح یہ مسوڑھوں کے امراض کی انتباہی علامت بھی ہوسکتی ہے جو کہ بیکٹریا کے جمع ہونے کے نتیجے میں لاحق ہوتے ہیں، جن کا علاج نہ ہونا امراض قلب یا فالج کا خطرہ بھی بڑھا دیتا ہے.
اس سے بچنے کے لیے دن میں دو بار دانتوں کو پیسٹ سے صاف کریں، اپنے ٹوتھ برش کو 2 سے 3 ماہ میں تبدیل کرلیں یا کسی بیماری کے بعد بھی نیا برش لیں اور دانتوں کے درمیان پھنسے ریشوں کے لیے خلال کریں.
تمباکو نوشی سے گریز کریں، بہت زیادہ پانی پینے سے منہ میں نمی برقرار رہتی ہے جبکہ پھیکی چیونگم بھی لعاب دہن کی مقدار کو بڑھاتی ہے جس سے خوراک کے اجزاء اور بیکٹریا کی صفائی ہوجاتی ہے.

Who would like the smell in breath?
It spoils the whole personality impression but why this smell comes? what is the reason of coming this smell?

Basically, all foods are converted into pieces in our mouth. If we eat foods with sharp smell such as garlic or onion, then even tooth paste or mouth wash can hardly remove this smell. It remains until the food does not pass through the body.

Smell Breathing Reasons Tips

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Smell Breathing Reasons Tips and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Smell Breathing Reasons Tips to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   151124 Views   |   31 Dec 2018

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 December 2024)

Smell in Breathing - Reason and Tips

Smell in Breathing - Reason and Tips ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ Smell in Breathing - Reason and Tips سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔