مہنگائی اس قدر ہے کہ غریب شخص کا دال کھانا بھی مشکل ہوگیا ہے۔ بغیر بگھاری دال میں کیا مزا آئے گا اور پیاز اتنی مہنگی ہے کہ خرید بھی نہیں سکتے۔ اس آرٹیکل میں آپ کو سالن گاڑھا کرنے اور دال بگھارنے کے کچھ ایسے طریقے بیان کیے جائیں گے جن میں آپ کو مہنگی پیاز نہیں خریدنی پڑے گی۔
لہسن

اگر آپ پیاز خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے تو لہسن کا استعمال کر سکتے ہیں جو تلے جانے کے بعد پیاز جیسا ذائقہ دے گا۔ اس کے علاوہ اگر لہسن کے چند جوے مٹی میں دبا دیے جائیں تو اس سے نکلنے والا ہری گھاس نما پودا پیاز کی جگہ با آسانی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
سالن گاڑھا کرنے اور بگھار لگانے کے لئے
سال کو گاڑھا بنانے کے لئے آلو یا لوکی پیس کر ڈالا جاسکتا ہے جس سے پیاز کی کمی پوری ہوجائے گی البتہ بگھار کے لئے ہری پیاز یا لہسن بھی استعمال کرسکتے ہیں۔
ہری پیاز

ہری پیاز، عام پیاز کی نسبتاً سستی ہوتی ہے اور آج کل اس کا موسم بھی ہے۔ ہری پیاز کھانے کے صحت کے لئے بھی کئی فائدے ہیں۔
سونف

سستا سونف کھانوں میں تو استعمال ہوتا ہی ہے لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ اسے پیاز کے متبادل کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اب آپ سوچ رہے ہوں گے کہ یہ کیسے ممکن ہے تو اس کے لئے آپ کو صرف ایک مٹی سے بھرا گملہ چاہیے۔ عام سونف کو مٹی میں دبا دیں اور جو ہرا پودا نکلے اسے کاٹ کر پیاز کی طرح استعمال کریں۔